مقبول خبریں
راچڈیل مساجد کونسل کی طرف سے مئیر کونسلر محمد زمان کی مئیر چیرٹیز کیلئے فنڈ ریزنگ ڈنر کا اہتمام
اوورسیز پاکستانیوں کے لئے خصوصی سیل بنایا جانا چاہئے: سلیم مانڈوی والا
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
برطانیہ میں آباد تارکین وطن کی مسئلہ کشمیر پر کاوشیں قابل تحسین ہیں:چوہدری محمد سرور
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
کشمیریوں کو ان کا حق دیئے بغیر خطے میں پائیدار امن کا حصول ممکن نہیں: راجہ نجابت حسین
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
برطانیہ میں مقیم کشمیری و پاکستانی 16مارچ کو بھارت کے خلاف مظاہرہ کریں گے: راجہ نجابت حسین
وہ بے خبر تھا سمندر کی بے نیازی سے!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
چاروں طرف سےتحریک آزادی کشمیر کو نقصان پہنچانے کی کوششیں جاری ہیں: عظمت اے خان
نوٹنگھم ... جموں کشمیر لبریشن فرنٹ یوکے اینڈ یورپ زون کے صدر عظمت اے خان نے فرنٹ کی ایگزیکٹو کونسل کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تقسیم کشمیر کی سازشیں انتہائی زوروں پر ہیں جو کہ غیرت مند کشمیری قوم کو قابل قبول نہیں۔ حق خودارادیت دیئے بغیر ریاست جموں کشمیر کا کوئی حصہ کسی بھی دوسرے ملک کا حصہ نہیں بن سکتا۔ تحریک آزاد کشمیر انتہائی نازک دور سے گزر رہی ہے۔ چاروں طرف سے ہماری تحریک کو نقصان پہنچانے کی کوششیں جاری ہیں۔ ہمارے دوست نما دشمنوں نے ہماری تحریک کو زیادہ نقصان پہنچایا ہے۔ فرنٹ کی مشترکہ کونسل کے اجلاس میں سینئر نائب صدر فرنٹ کونسلر محمود حسین، فرنٹ کے جنرل سیکرٹری سید تحسین گیلانی، نائب صدر ملک منظور احمد صابری، ملک لطیف، ساجد رشید، طارق شریف، جاوید اقبال رشید، معصوم انصاری، ناظم بھٹی، احسان الحق انصاری، محمد اشرف، سجاد دستی، راجہ علی اصغر، محمود فیض، یوسف چوہدری، خواجہ محمد لطیف، زاہد آفتاب، راجہ کمان افسر، ابرار شاہ، آصف حسین شاہ، واجد نواز، نوشاد منظور اور امجد نواز نے بھی خطاب کیا۔ ان رہنمائوں نے کہا مقبول بٹ شہید نے اپنی جان کا نذرانہ دے کر کشمیری قوم کو اس کی منزل کی نشاندہی کی ہے اور کشمیری قوم اسی روز سے اپنی منزل کی جانب بڑھ رہی ہے جسے دنیا کی کوئی طاقت منزل سے زیادہ دور نہیں رکھ سکتی۔ ان رہنمائوں نے کہا صوبائیت کے نام پر کشمیر کے حصے نہیں کرنے دیں گے اور نہ ہی اس طرح کے اقدامات حق خودارادیت کا نعم البدل ہو سکتے ہیں۔ رہنمائوں نے کہا کہ مقبول بٹ شہید کے یوم شہادت کے موقع پر نوٹنگھم میں فروری میں جلسہ عام منعقد کیا جائے گا۔