مقبول خبریں
آشٹن گروپ کی جانب سے پوٹھواری شعر و شاعری کی محفل،شعرا نے خوب داد وصول کی
مشتاق لاشاری سی بی ای کا پورٹریٹ کونسل ہال میں لگا نے کی تقریب، بیگم صنم بھٹو نے نقاب کشائی کی
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
آزادکشمیر کے نام نہاد لیڈروں اور ابن الوقت ممبران اسمبلی کا کردار قابل مذمت ہے
بریڈفورڈ.. وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف نے آزادکشمیر میں مفاداتی سیاست اور انتشار پسندی کی سیاست کی حوصلہ شکنی کرکے بالغ نظری کا مظاہرہ کیا ہے۔ آزادکشمیر کے نام نہاد لیڈروں اور ابن الوقت ممبران اسمبلی کا کردار قابل مذمت ہے۔ گزشتہ سات سال سے جس انداز میں آزادکشمیر میں سیاسی تبدیلیاں لائی جارہی ہیں۔ اس سے تحریک آزادکشمیر کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔ آزادی کے بیس کیمپ کوجس طرح اقتدار کی بندر بانٹ کیلئے استعمال کیا جارہا ہے اس سے موجودہ سیاسی لیڈر شپ کے دیوالیہ پن کا اظہار ہوتا ہے۔ بیرون ملک کشمیری ایسے سیاستدانوں کی تعریفیں کرنے کی بجائے انکا محاسبہ کریں۔ ان خیالات کا اظہار جموں کشمیر تحریک حق خودارادیت یورپ کے عہدیداروں، مسلم کانفرنس کے رہنماؤں اور پیپلزپارٹی برطانیہ کے رہنماؤں نے آزادکشمیر کے حالیہ بحران پر کشمیری سیاسیتدانوں کے منفی رویئے جبکہ صدر پاکستان اور وزیراعظم پاکستان کے مثبت کردار پر تبصرہ کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم آزادکشمیر کے مشیر اور تحریک کے سرپرست سردار عبدالرحمن خان، تحریک کے چیئرمین راجہ نجابت حسین، سیکرٹری جنرل محمد اعظم، نارتھ ویسٹ کے چیئرمین سالار ممتاز احمد چشتی، یارکشائر کے چیئرمین چوہدری محمد اکرم، خواتین رہنماؤں، صبیحہ شہزاد، عطرت علی، مونا آدم، ملکہ راشدہ، مشعل عقیل، یاسمین ڈار، شبانہ جمال، شمشاد حسین، مسلم کانفرنس کے رہناؤں، محمد اسلم چوہدری، صدر رفیق سہگل، حاجی محمد نجیب،سابق کونسلر سخاوت حسین،راجہ محمد اقبال،سابق میئر ہیلی فیکس چوہدری ارشد محمود، پیپلزپارٹی کے رہنماؤں چوہدری منور حسین سابق لارڈ میئر بریڈفورڈ کونسلر غضنفر خالق، شاہ محمد کھوکھر، حاجی منشاء اقبال، چوہدری محمد یونس اور دیگر رہنماؤں نے آزادکشمیر میں افراتفری پھیلانے اورایک جمہوری حکومت کو سازشوں کے ذریعے ناکام بنانے کی کوششوں کی پرزور مذمت کرتے ہوئے آزادکشمیر کے ان رہنماؤں کو خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے اس موقع پر حقیقی لیڈر شپ کا مظاہرہ کیا۔