مقبول خبریں
ن لیگ برطانیہ و یورپ کا نواز شریف،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزائیں معطل ہونے پر اظہار تشکر
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
پاکستان میں دہشت گردی کی جنگ عالمی استعمار کا شاخسانہ ہے: سپیکر خیبر پختون خواہ اسمبلی اسد قیصر
مانچسٹر ... سپیکر خیبر پختون خواہ اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کی جنگ عالمی استعمار کا شاخسانہ ہے، بین الاقوامی طاقتیں خطے میں اپنی جڑیں مضبوط کرنے کیلئے وہاں شورش زدہ ماحول کو قائم رکھنا چاہتی ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف وطن عزیز کی مکمل آزادی اور خود مختاری کی حامی جماعت ہے وہ کسی صورت عالمی ایجنڈے کو چلنے نہ دے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ٹی آئی نارتھ ویسٹ کی جانب سے منعقدہ ایک جلسہ میں کیا جس کا اہتمام جاوید خان اور ارشد کیانی نے کیا تھا۔ پارٹی رہنما باسط شاہ مشوانی نے پروگرام کی صدارت کی۔ تقریب کا آغاز قاری شمس الرحمان کی تلاوت سے ہوا جس کے بعد واجد خان نے نعت پیش کی۔ کے پی کے اسمبلی کے اسپیکر جو آجکل برطانیہ کے دورے پر ہیں نے مانچسٹر میں پارٹی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ لاکھوں قربانیوں کے عوض حاصل کئے گئے وطن عزیز پاکستان کو پینسٹھ سال سے بے دریغ لوٹا گیا گزشتہ انتخابات میں عوام نے تحریک انصاف کو اسی لئے مینڈیٹ دیا کہ یہی جماعت چوروں اور لٹیروں کا احتساب کر سکتی ہے، ہم نے آتے ہی کرپشن کے بے لگام ہاتھی کو نکیل ڈالی اور میرٹ کا بول بالا کیا، ہماری حکومت تاریخ میں پہلی بار آزاد احتساب کمیشن لیکر آئی، ہمیں نے کرپٹ پٹواری کلچر کا خاتمہ کیا اور ہم ہی وہ لوگ ہیں جو تعلیم کے میدان میں بھی انقلاب پربا کر رہے ہیں۔ اسد قیصر نے کہا کے پی کے میں بنیادی سطح کی تعلیم کیلئے بھی بجٹ کا بڑا حصہ مختص کیا گیا ہے۔ جس سے ایجوکیشن سٹی کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ خیبر پختون خواہ کو علم کے ساتھ ساتھ عمل کی دولت سے مالا مال کیا جا رہا ہے، نوجوانوں کے کھیل پر بھی صوبائی حکومت پوری توجہ دے رہی ہے۔ تقریب سے لارڈ میئر آف مانچسٹر کونسلر نعیم الحسن نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ پاکستان میں جمہوریت کی بحالی کے بعد ترقی کا راستہ صاف اور واضع نظر آنے لگا ہے۔ انہوں نے آیئندہ مئی میں برطانیہ میں ہونے والے یورپی پارلیمنٹ کے الیکشن میں اپنی کمیونٹی کو زیادہ موثر کردار ادا کرنے پر زور دیا اور کہا کہ آپ اگر ووٹ ڈالنے نہیں نکلیں گے تو اس کا بھی فائدہ انتہا پسند جماعت بی این پی کو ہوگا۔ اس فاشسٹ جماعت کا راستہ روکنے کیلئے مسلمانوں کو اپنے ووٹ کا حق لازمی استعمال کرنا ہوگا۔ تقریب میں سینیئر پارٹی رہنمائوں اکرم دھاریجہ، ماریہ احمد اور فاریہ خان سمیت گرد و نواح سے پارٹی کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ (بیورو رپورٹ: فیاض بشیر)