مقبول خبریں
نیلی مسجد یو کے اسلامک مشن کیلئے فنڈزریزنگ اپیل پر ڈنر کا اہتمام ،مئیر کونسلرمحمد زمان کی شرکت
بھارتی لابی نے کشمیر کانفرنس کوانے کے لئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کیے: شاہ محمود قریشی
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
میئرآف لوٹن (برطانیہ) نے شاہد حسین سید کو کمیونٹی سروسز پر شیلڈ پیش کی
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
راجہ نجا بت حسین کی صدر آزاد کشمیر سردار مسعود اور وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر سے ملاقات
کشمیر‘ جہاں خواب بھی آنسو کی طرح ہیں!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
لیڈز ایسٹ سے رچرڈ برگن لیبر پارٹی کے امیدوار برائے پارلیمنٹ کی ووٹنگ میں فتح یاب
اولڈہم ... لیبر پارٹی ممبران نے آئیندہ انتخابات کیلئے رچرڈ برگن کو اپنا امیدوار چن لیا ہے یوں چند دنوں سے جاری ایک اعصابی جنگ کا بخوبی خاتمہ ہوگیا۔ لیڈز ایسٹ کو لیبر پارٹی کا گڑھ سمجھا جاتا ہے اور یہاں سے پارلیمان کا انتخابی امیدوار بننے کا مطلب ممبر پارلیمان بننا ہی ہوتا ہے، اس علاقے میں کشمیریوں کی ایک بڑی تعداد آباد ہونے کی وجہ سے سابق میئر لیڈز محمد اقبال بھی چار مقابلہ کنندگان میں سے ایک تھے، انہیں اپنی کمیونٹی کی طرف سے لیڈز لیبر پارٹی کے چوہدری مطلوب حسین اور باوا محمد صدیق گروپ کی حمائت حاصل تھی، دیگر امیدواروں میں رچرڈ برگن ، جوڈیتھ کینز اور کیٹ وھائٹ شامل تھے۔ ان میں سے رچرڈ برگن کو لیبر پارٹی سے تین ایشیائی کونسلر اصغر قریشی ، جاوید اقبال اور غلام حسین کی تائید و حمائت حاصل تھی۔ انہوں نے لیبر پارٹی ممبران کے کل 380 ووٹون میں سب سے زیادہ ووٹ حاصل کئے۔ خیال رہے کہ لیڈز ایسٹ پہلے دن سے ہی لیبر پارٹی کے قبضہ میں ہے اور اس کے موجودہ رکن پارلیمنٹ جارج موڈی گزشتہ 23 سال سے اس حلقے کی نمائندگی کررہے ہیں تاہم اب ان کی ریٹائرمنٹ کی وجہ سے نئے امیدوار کا انتخاب کیا گیا ہے۔ کامیابی کے بعد کونسلر اصغر قریشی نے کشمیر لنک سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رچرڈ برگن علاقے بھر میں معروف سیاسی و سماجی کارکن ہیں، انہوں نے واضع کیا کہ اس چنائو میں ہارنے والے امیدوار آئیندہ انتخابات میں رچرڈ برگن کو بھر پور سپورٹ کرینگے کیونکہ یہ مقابلہ صرف پارٹی کے اندر ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا رچرڈ برگن بے انتہا خصوصیات کے حامل سیاستدان ہیں اور ممبر پارلیمنٹ منتخب ہونے کے بعد اپنے صلاحیتوں کے بہتریں استعمال سے سب کی امنگوں پر پورا اتریں گے۔ (بیورو رپورٹ: فیاض بشیر)