مقبول خبریں
مکس مارشل آرٹ کونسل اور چیریٹی آرگنائزیشن کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد
بریگزیٹ بحران :کنزرویٹو پارٹی کی تین خواتین ممبر کی آزاد گروپ میں شمولیت
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
میئرآف لوٹن (برطانیہ) نے شاہد حسین سید کو کمیونٹی سروسز پر شیلڈ پیش کی
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
راجہ نجا بت حسین کی صدر آزاد کشمیر سردار مسعود اور وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر سے ملاقات
میں روشنی سے اندھیرے میں بات کرتا ہوں!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
کولیشن سپورٹ فنڈ سے امریکہ کی آیندہ ماہ پاکستان کو ٣٥ کروڑ ڈالر ادا کرنے کی یقین دہانی
اسلام آباد ... پاکستان کے سٹریٹیجک پارٹنر امریکہ نے بالآخر پاکستان کو "کولیشن "کی مد سے ٣٥ کروڑ ڈالر جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ پاکستان میں تعینعات امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے اسلام آباد میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات میں اس بات کی تصدیق کی۔ انہوں نے بتایا کہ امریکہ کے سیکرٹری دفاع چگ ہیگل نے پاکستان کے لیے کولیشن سپورٹ فنڈ کی مدد میں 35 کروڑ ڈالر جاری کرنے کی منظوری دی ہے۔ امریکہ کولیشن سپورٹ فنڈ کے تحت دہشت گردی کے خلاف جنگ پر ہونے والے پاکستانی اخراجات کی ادائیگی کرتا ہے۔ امریکہ کی جانب سے پاکستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی پر اٹھنے والے اخراجات چار اقساط میں ادا کیے جاتے ہیں۔ وزرات خزانہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ 35 کروڑ ڈالر کی یہ رقم فروری کے پہلے ہفتے میں ملنے کا امکان ہے۔ وزراتِ خزانہ کا کہنا ہے کہ 35 کروڑ 20 لاکھ ڈالر مالیت کی قسط مالی سال 2012-2013 کی دوسری ششماہی میں کیے جانے والے اخراجات کی مد میں ادا کی جا رہی ہے۔ رواں مالی سال کے دوران پاکستان کو امریکہ کی جانب سے کولیشن سپورٹ فنڈ کی مد میں ایک ارب 20 کروڑ ڈالر ملنا ہیں تاہم پاکستان کو ابھی 30 کروڑ ڈالر ملے ہیں جب کہ دسمبر میں ملنے والے 35 کروڑ ڈالر اب آئندہ ماہ فروری میں ملنے کی منظوری ہوئی ہے۔