مقبول خبریں
برطانوی حکومت مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے:ایم پی جیوڈتھ کمنز
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
دین و دنیا میں کامیابی و کامرانی غلامی رسول اور تعلیمات نبیؐ میں پوشیدہ ہے: پیر نیاز الحسن شاہ
برمنگھم ... دینی محاذوں کیساتھ ساتھ نئی نسل کو علمی و ادبی اور فکری آگاہی ہمارا مستقبل روشن کر سکتا ہے۔ برطانیہ میں جشن میلاد مصطفی کے انعقاد سے جہاں مسلمان رب تعالیٰ کی نعمتوں اور برکات سے فیضیاب ہورہے ہیں وہی میلاد کی محفلوں سے برطانوی نئی نسل اسلامی تہذیب و ثقافت اور مذہبی تہواروں سے روشناس ہورہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار سجادہ نشین درگاہ حضرت باہو سخی سلطان پیر نیاز الحسن شاہ نے محفل میلاد سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ حضرت باہو سلطان ٹرسٹ برمنگھم میں منعقدہ محفل میلاد میں دیگر علماء و مشائخ نے بھی خطاب کیا جبکہ نامور ثناء خوان اور مقررین نے مقصد میلاد مصطفیٰ پر روشنی ڈالی۔ پیر نیاز الحسن شاہ نے کہا کہ ولادت سعادت رسولؐ پاک مسلمانوں کیلئے نہ صرف بلکہ پوری دنیا کے انسانوں کیلئے چشمہ کی مانند ہے جہاں سے انسانیت، علم، ادب اور اخلاقیات کے دریائے جنم لیتے ہیں۔ علامہ ظفر اللہ شاہ نے کہا کہ مسلمانوں کو دنیا میں اپنا کھویا مقام حاصل کرنے کیلئے جشن کے ساتھ تعلیمات رسول پر عمل کرنا ہوگا۔ اس تقریب میں لارڈ میئر آف مانچسٹر کونسلر نعیم الحسن اور سابق میئر کونسلر افضل خان نے خصوصی شرکت کی۔ ولورہمپٹن کی مرکزی بلال مسجد میں منعقدہ عید میلاد مصطفیؐ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سجادہ نشین و سربراہ حضرت باہو سخی سلطان ٹرسٹ پیر صاحبزادہ سلطان قیاض الحسن شاہ نے کہا کہ پیغمبر اسلام کی تعلیمات اور زندی نہ صرف ہمارے لئے بلکہ اقوام عالم کے لئے بھی مشعل راہ ہے۔ دنیا میں قیام امن افراتفری کے خاتمے اور رواداری کے فروغ کے لئے ان تعلیمات پر عمل کرنا اشد ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج حضور اکرمؐ کی تعلیمات اور مقصد میلاد سے دوری کی وجہ سے امت مسلمہ تنزلی کا شکار ہو رہی ہے اور ہر طرف اتحاد و اتفاق اور یکجہتی کے فقدان کی وجہ سے مسلمان ظلم وستم کا شکار ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جشن عید میلادالنبیؐ ہمیں اس بات کی یاد دلاتا ہے کہ ہمیں ایک نبیؐ امت ہو کر ایک پرچم تلے جمع ہونا پڑے گا ورنہ ہم کبھی بھی کامیابی سے ہمکنار نہیں ہو سکتے ہیں۔ دین و دنیا میں کامیابی اور کامرانی غلامی رسول اور تعلیمات نبیؐ میں پوشیدہ ہے۔ دونوں تقاریب میں حضرت سلطان باہو کے عقیدت مندوں کی کثیر تعداد میں شرکت کی۔