مقبول خبریں
اولڈہم کے نوجوانوں کی طرف سے روح پرور محفل، پیر ابو احمد مقصود مدنی کی خصوصی شرکت
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
پاکستانی کمیونٹی نے برطانیہ کی معیشت کو ترقی دینے سے اہم کردار ادا کیا :کمرشل قونصلرعامرتھہیم
مانچسٹر ... پاکستانی کمیونٹی نے برطانیہ کی معیشت کو ترقی دینے سے اہم کردار ادا کیا ہے۔ تاہم انہیں مزید اتحاد کے ساتھ محنت کرنی چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قونصل جنرل ڈائریکٹوریٹ کے ٹریڈ قونصل عامر تھہیم کی طرف ٹائون ہال میں برٹش پاکستانی بزنس فیسیٹول 2014ء کے سلسلے میں پاکستانی ٹاپ بزنس مینوں کے ہمراہ ایک اہم اجلاس منعقد کیا۔ لارڈ میئر مانچسٹر کونسلر نعیم الحسن نے ن خیالات کا اظہار انہوں نے قونصل جنرل ڈائریکٹوریٹ کے ٹریڈ قونصل عامر تھہیم کی طرف ٹائون ہال میں برٹش پاکستانی بزنس فیسیٹول 2014ء کے سلسلے میں پاکستانی ٹاپ بزنس مینوں کے ہمراہ ایک اہم اجلاس منعقد کیا۔ اس موقع پر کہا۔ اس اجلاس کا مقصد برطانیہ خصوصاً نارتھ ویسٹ میں آباد پاکستانی بزنس مینوں کے کاروباروں کو ترقی دینے اور پاکستانی تجارت کے فروغ کے لیے ایک فیسٹیول جسے البرٹ سکوائر ٹائون ہال مانچسٹر کے سامنے منعقد کیا جائے گا ،پر غور و خوض تھا۔ لارڈ میئر کونسلر نعیم الحسن نے کہا کہ انہیں فخر ہے کہ مانچسٹر کی تاریخ میں سات برس قبل سابق لارڈ میئر افضل خان جو اب یورپ کے لیے پرامیدوار ہیں سے اسلام اور پاکستان کا وقار بڑھانے کے لیے بڑا کام کیا تھا اور اس سال مجھے بطور لارڈ میئر اپنے وطن کے وقار کو سربلند کرنے کا موقع ملا ہے اور مجھے یہ سعادت بھی ملی ہے کہ میں نے ٹائون ہال کی قدیم تاریخ میں پہلی بار تاجدار انبیاء محسن انسانیت حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت باسعادت کے سلسلے میں میلاد و سیرت کی محفل اور برتھ ڈے کیک کاٹنے کی ساعت حاصل کی ہے۔ ٹریڈ قونصل عامر تھہیم نے کہا ہے پاکستان کی مصنوعات کو عام کرنے اور یہاں آباد پاکستانی کمیونٹی کی ترقی اور ان کے معاشرہ میں وقار کو بڑھانے کے لیے پاکستانی بزنس فیسٹیول 2014ء انتہائی اہمیت کا حامل ہوگا اور پاکستان اور برطانیہ کی تجارت کے فروغ کے سلسلے میں سنگ میل ہوگا۔ قونصل عامر تھہیم نے کہا کہ نارتھ ویسٹ کے ٹاپ بزنس مینوں کو اس سال وسط میں ٹائون ہال مانچسٹر اور شہر کے وسط میں پاکستانی پرچم سربلند کرنے کا بہترین موقع ملے گا اور ایک دوسرے کے قریب آنے اور سب سے زیادہ یہاں آباد انگریز اور دوسری کمیونٹی میں ان کی اہمیت اجاگر ہوگی اور پاکستان کی مصنوعات کو عام کرنے کا موقع ملے گا۔ لیبر امیدوار یورپی پارلیمنٹ کونسلر افضل خان نے کہا کہ انہوں نے نارتھ ویسٹ میں پاکستانی کمیونٹی کے بزنس مینوں کو ایک دوسرے کے قریب لانے اور بطور پاکستانی کمیونٹی بزنس مین خود کو متعارف کروانے کے لیے ہمیشہ کوشش کی ہے۔ اس موقع پر ڈویلپمنٹ آفیسر مس افشین، بزنس مین انیل مسرت، ہارون افضل کھتیانہ، عامر خان، میاں جمیل احمد، چوہدری محمد شاہد، اعجاز الحق، شمشاد علی، چوہدری مسرت علی، بیرسٹر عامر الیاس، طلعت اعوان، شفاعت علی نے بھی اظہار خیالات کیا۔