مقبول خبریں
نائجیریا کمیونٹی ایسوسی ایشن کا میئر چیئرٹی فنڈریزنگ ڈنر کا اہتمام ،مئیر کونسلر محمد زمان کی خصوصی شرکت
بریگزیٹ بحران :کنزرویٹو پارٹی کی تین خواتین ممبر کی آزاد گروپ میں شمولیت
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
میئرآف لوٹن (برطانیہ) نے شاہد حسین سید کو کمیونٹی سروسز پر شیلڈ پیش کی
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
راجہ نجا بت حسین کی صدر آزاد کشمیر سردار مسعود اور وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر سے ملاقات
میں روشنی سے اندھیرے میں بات کرتا ہوں!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
حکمران دولت باہر بھیجتے رہے عمران خان سرمایہ وطن میں لاکرہسپتال و یونیورسٹی بناتا رہا: پی ٹی آئی
ڈیوزبری ... عمران خان پسے ہوئے غریب لوگوں کے لئے امید کی کرن ہیں، خیبرپختون خواہ میں ایک مثالی اور گڈ کورننس میرٹ پر مبنی حکومت پاکستان کے لئے ایک ایسی مثال بنے گی جو نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں حکومتوں کے لئے ایک مثال ہوگی۔ وطن سے دور رہنے والے آج بے دریغ عمران خان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ وقت آگیا ہے کہ پاکستان کو بچانے کے لئے عمران خان کے ہاتھ مضبوط کریں۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف یارکشائر ہمبر کے صدر اسلم بھٹہ نے یارکشائر ڈیوزبری میں نئی برانچ کے اعلان کی خوشی میں منعقدہ تقریب میں کیا۔ اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف یارکشائر کے سابق صدر آصف خان نے کہا کہ افسوس کا مقام ہے کہ قوم کی قسمت میں ہمیشہ جذباتی لیڈر جو وطن فروش اور ضمیر فروش ہی ملے لیکن اب پاکستان کی عوام کو عمران خان کی صورت میں سرفروش لیڈر مل گیا ہے جو کہ ایک نڈر اور باطل سے ٹکرا جانے والا لیڈر ہے۔آصف خان نے کہا کہ تحریک انصاف کی لیڈر شپ کا عزم ہے کہ وہ اپنا کشکول غیروں کے بجائے اپنوں کے آگے رکھے گی، پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کی کوآرڈینیٹر شہناز صدیق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اوورسیز میں بسنے والے پاکستانی اور کشمیریوں نے ملک کے لئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں، پاکستان کے استحکام کے لئے دن رات محنت کرکے اپنا زرمبادلہ اپنے ملک میں بھیجا تاکہ ملک خوشحال ہو، شہناز صدیق نے کہا کہ عوام اب مایوس ہوچکے تھے۔ لیکن عمران خان کی صورت میں جب عوام کو امید کی کرن نظر آئی، انہوں نے کہا کہ کسی بھی کام کے لئے اس سے اپنی لگن روح کی حد کرنا ہوگی کشمیر کی تحریک ہو یاتحریک انصاف کی تحریک جسم کے ساتھ اپنی روح کو مطمئن رکھتے ہوئے ان راستوں کو اپنائیں جو انصاف کے راستے ہوںجس سے لوگوں کے حقوق کا تحفظ یقینی ہو، تحریک انصاف یارکشائر کے سیکرٹری جنرل شرجیل ملک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے اوورسیز پاکستانیوں اور کشمیریوں کو پاکستان کا عظیم انسان سمجھتے ہیں عمران خان نے باقی جماعتوں کی طرح لوگوں کو فریب دینے کے لئے کوئی نعرہ نہیں دیا اورنہ ہی ان نعروں کے سہارے الیکشن میں اترے وہ سیاست میں توکل خدا کے ساتھ میدان میں آئے۔ پورے خیبر پختونخوامیں یکساں تعلیمی نظام قائم کرکے ایک عظیم کارنامہ سرانجام دیا ہے۔ تحریک انصاف کے نوجوان رہنما عاشق حسین نے بڑے جذباتی انداز میں پاکستانی حکمرانوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ماضی کے حکمران اور موجودہ دونوں ہاتھوں سے دولت لوٹ کر بیرون ملک بینکوں میں منتقل کررہے ہیں جبکہ عمران خان بیرون ملک سے سرمایہ وطن میں لاکر شوکت خانم ہسپتال اور یونیورسٹی بنارہا ہے۔ کب تک اعتزاز حسین اور چوہدری محمد اسلم جیسے ہیرو ملک کی خاطر اپنی جانیں دیتے رہیں گے، اب عوام کو جاگنا ہوگا، خواجہ طاہر ایوب نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ تحریک انصاف میں شمولیت عمران کا ویژن اور ملک کے لئے کچھ کر گزرنے کے جنون کی وجہ سے کی ہے عمران خان اس وقت پاکستان اور دنیا بھر کے پاکستانیوں کے آئیڈیل بن چکے ہیں، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما محمد ادریس نے کہا کہ عمران خان ایک جذبے کے تحت انقلابی اقدامات کررہے ہیں۔تحریک انصاف ایک سونامی بن چکی ہے جو ظلم اور ناانصافی کی دیواروں کو صفحہ ہستی سے مٹادے گی، آفاق بٹ، شہرام فرح ، خواجہ امجد ، عرفہ، ڈاکٹر غلام عباس، ریحان کیانی ابرارحسین اور اس تقریب کی نظامت کے فرائض مدثر علی نے سرانجام دئے۔ تقریب کا آغاز حافظ محمد یعقوب کی تلاوت اور مبشر بزمی کی نعت سے ہوا۔ دوران تقریب شرکا پرزور نعرے بازی کرتے رہے۔ (بیورو رپورٹ: فیاض بشیر)