مقبول خبریں
راچڈیل کیسلمئیرسنٹر میں کمیونٹی کو صحت مند رہنے،حفاظتی تدابیر بارے آگاہی ورکشاپ کا انعقاد
یورپی پارلیمنٹ میں قائم ’’فرینڈز آف کشمیر گروپ‘‘ کی تنظیم سازی کردی گئی
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت جولائی میں برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز،سیمینارز منعقد کریگی
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کا وسیم اختر چوہدری اور ملک ندیم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ
مسئلہ کشمیر کو برطانیہ و یورپ میں اجاگر کرنے پر تحریکی عہدیداروں کا اہم کردار ہے: امجد بشیر
ہم نے سچ کو دیکھا ہے جھوٹ کے جھروکوں سے!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس کشمیریوں کے تشخص کی آئینہ دار جماعت ہے: چوہدری بشیر رٹوی
ناٹنگھم ... افواج پاکستان نے کشمیر کیلئے بڑی قربانیاں دی ہیں اسی لئے کشمیری پاکستان سے تن من اور دھن سے پیار کرتے ہیں، ریاست کی سواد اعظم جماعت آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس کشمیریوں کے تشخص کی آئینہ دار ہے۔ ان خیالات کا اظہار مسلم کانفرنس یوکے کے ایک اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت برطانیہ میں پارٹی صدر چوہدری بشیر رٹوی نے کی۔ دیگر مقررین میں چیئرمین یوتھ راجہ ریاض بڑالوی نائب صدر مسلم کانفرنس برطانیہ جاوید عباسی ، مرکزی رہنمامحمد رضا ، صدر ناٹنگھم برانچ چوہدری محمدیونس ،جنرل سیکرٹری ناٹنگھم برانچ سردار ساجد سلیم شامل تھے۔ اس موقع پر مسلم کانفرنس یوتھ ونگ ناٹنگھم کی تنظیم سازی بھی کی گئی جس کے مطابق سید فیصل گیلانی صدر مسلم کانفرنس یوتھ ونگ ناٹنگھم برانچ،محمد زریف خان جنرل سیکرٹری ، شہزاد یونس نائب صدر ، ساجد زمان ایڈیشنل جنرل سیکرٹری اور اعصام یعقوب ملک چیئرمین سوشل میڈیا مقرر ہوئے۔ راجہ ریاض بڑالوی نے کہاکہ کارکنوں کو ذمہ داریاں سونپنے کا مقصد برطانیہ میں جماعت کو مضبوط اور منظم کرنا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اُمید ہے نومنتخب ذمہ داران اپنی ذمہ داریوں کو اچھے طریقے سے نبھاتے ہوئے ناٹنگھم میں جماعت کی مضبوطی کیلئے اپنی محنت جاری رکھیں گے اور صدر جماعت سردار عتیق احمد خان کے ہاتھ مضبوط کریں گے انہوں نے کہاکہ کانفرنسی کارکن آپس میں اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کرتے ہوئے برطانیہ میں مسئلہ کشمیر پر آواز اٹھا نے میں بھرپور کردار ادا کریں جہاں بھی مسئلہ کشمیر پر ریلی ، مظاہرہ یا کوئی تقریب کی جاتی ہے اس میں شرکت کرتے ہوئے اپنا کشمیری ہونے کا حق ادا کریں انہوں نے کہاکہ نو منتخب عہدیداران سے اُمید کرتا ہوں کے وہ صدر جماعت سردار عتیق احمد کی طر ز سیاست کو اپناتے ہوئے مسلم کانفرنس کو برطانیہ میں مزید فعال کرنے میں کردار ادا کریں گے۔