مقبول خبریں
مئیر کونسلر جاوید اقبال نے کمیونٹی کی خدمات کیلئے دن رات کوشش کی ہے:پیر ابو احمدمحمدمقصود مدنی
کونسلر محمد صادق نے دوسری بار میئر لندن بارو آف سٹن کا حلف اٹھالیا، کمیونٹی کی مبارکباد
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
برطانیہ میں آباد تارکین وطن کی مسئلہ کشمیر پر کاوشیں قابل تحسین ہیں:چوہدری محمد سرور
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
کشمیریوں کو ان کا حق دیئے بغیر خطے میں پائیدار امن کا حصول ممکن نہیں: راجہ نجابت حسین
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پلیک گیٹ ہا ئی سکول بلیک برن میں تعینات ٹیچر کیتھرین نے روزے رکھنے شروع کر دیے
مظلوم کے ساتھی ہو کہ ظالم کے طرفدار؟؟؟؟
پکچرگیلری
Advertisement
پرانے انفراسٹرکچر سےبرطانیہ میں تیز ترین انٹرنیٹ اسپیڈ کے حصول کا کامیاب تجربہ
لندن ...محققین نے ٹیکنالوجی کی جدت کے حصول کا ایک سنگ میل مزید عبور کرلیا ہے۔ برطانوی دارالحکومت لندن میں اب تک کی تیز رفتار ترین انٹرنیٹ سپیڈ کا کامیاب تجربہ مواصلات کے سرکاری ادارے بی ٹی اور اور الکاٹیل لیوسنٹ نے مشترکہ طور پر کیا۔ ٹیسٹ مرکزی لندن میں بی ٹی ٹاور اور اپسوِچ کے درمیان 410 کلو میٹر لنک پر کیا گیا۔ ٹیسٹ کے دوران ڈیڑھ ٹیرا بائٹس کی رفتار سے ڈیٹا منتقل کیا گیا جو کہ 44 ان کمپریسڈ ہائی ڈیفینیشن فلموں کو ایک سیکنڈ میں منتقل کرنے کے لیے کافی ہے۔ برطانیہ میں ایک اندازے کے مطابق زیادہ بینڈ وِڈتھ کی مانگ میں سالانہ 35 فیصد اضافہ ہوتا ہے اور آئی ایس پیز پر ڈیٹا منتقل کرنے کے تیز ترین طریقے ڈھونڈنے کے لیے دباؤ بڑھتا جا رہا ہے، ۔ اس چیلنج سے نبٹنے کیلئے انٹرنیٹ پر ڈیٹا منتقل کرنے کی تیز ترین رفتار کا مظاہرہ موجودہ فائبر کیبل پر کیا گیا جو برطانیہ اور باقی ترقی یافتہ دنیا میں پہلے سے نصب ہے، جس کا مطلب یہ ہے کہ تیزی سے ڈیٹا منتقل کرنے کے لیے انفراسٹرکچر کا مہنگا اپ ڈیٹ نہیں کرنا پڑے گا۔