مقبول خبریں
یوم عاشور کے حوالہ سے نگینہ جامع مسجد اولڈہم میں روح پرور،ایمان افروز محفل کا اہتمام
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
سلمان خاں کی جے ہو، دھوم تھری کا بزنس ریکارڈ توڑنے کی خواہش کیساتھ ریلیزنگ کو تیار
دوبئی ... سلمان خاں اپنی نئی فلم جے ہو کیلئے بے تاب اور بے قرار ہوئے پھر رہے ہیں۔ فلم کی ریلیز سے ایک دن پہلے دوبئی میں دوستوں کے ہمراہ وقت گزارتے ہوئے انکی بےقراری دیدنی تھی جسکا برملا اظہار دوستوں نے بھی کیا تو جواب میں سلمان کا کہنا تھا کہ وہ دھوم تھری کا ریکارڈ توڑنے کے خواہشمند ہیں۔ سلمان نے اپنے مداحوں کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ اس فلم میں وہ سب کچھ ہے جو میرے پرستاروں کو پسند ہے۔ رومانس، ایکشن، کامیڈی، سب کچھ۔ لیکن اس کے ساتھ میں یہ بھی کہنا چاہوں گا کہ میری پچھلی فلموں کے انداز سے یہ قدرے مختلف ہے۔ فلم کی تشہیر کیلئے سلمان اور انکے بھائی جو فلم کے ڈاریکٹر بھی ہیں سہیل خان فلم کی کاسٹ کے ساتھ دبئی میں ہیں۔ ایکشن سے بھرپور فلم جے ہو میں سلمان خان کے علاوہ تبو، ثناء خان نئی اداکارہ ڈیزی شاہ ہیں اور ساتھ ہی سینئر اداکار ڈینی ڈینگزوپپا بھی جلوہ گر ہیں، فلم جمعہ کے روز سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔