مقبول خبریں
اولڈہم ہوپ ووڈ ہاؤس ہیلتھ سنٹر میں خواتین کو آگاہی دینے کیلئے لیڈی ہیلتھ ڈے کا اہتمام
بھارتی لابی نے کشمیر کانفرنس کوانے کے لئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کیے: شاہ محمود قریشی
تحریک کشمیر ڈنمارک کے زیر اہتمام کوپن ہیگن میں اظہار یکجہتی کشمیر کانفرنس کا انعقاد
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
میئرآف لوٹن (برطانیہ) نے شاہد حسین سید کو کمیونٹی سروسز پر شیلڈ پیش کی
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
راجہ نجا بت حسین کی صدر آزاد کشمیر سردار مسعود اور وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر سے ملاقات
کشمیر‘ جہاں خواب بھی آنسو کی طرح ہیں!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
پرامن جدوجہد کےداعی ہیں، مادر وطن کی تقسیم کی ہر سازش کا مقابلہ کرنا جانتے ہیں: شوکت کشمیری
لندن ... کشمیری عوام تقسیم کی کسی صورت کو قبول نہیں کریں گے اور جو لوگ پاکستان کی موجودہ حکومت کو ایسے مشورے دے رہے ہیں وہ پاکستان میں جمہوریت کو پھلتا پھولتا دیکھنا نہیں چاہتے۔ وہ جمہوری تسلسل کا خاتمہ اور فوجی حکمرانی چاہتے ہیں۔ پاکستان کے موجودہ وزیراعظم کو ایسا کوئی قدم اٹھانے سے پہلے جمہوریت پسند اور مسئلہ کشمیر کا علم رکھنے والے آئینی و قانونی ماہرین کی آرا بھی سننی چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار متحدہ کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی کے مرکزی جلاوطن چیئرمین سردار شوکت علی کشمیری نے پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سردار شوکت علی کشمیری نے کہا کہ ہم پرامن جدوجہد کے داعی ہیں۔ اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں ہے کہ ہم کمزور ہیں، ہم ملکی اور عالمی سطح پر ہر ایسی سازش کو ناکام کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں جو ہمارے وطن کو تقسیم کرنے کے لیے رچائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر اول و اخر ریاست جموں و کشمیر کے عوام اور حکومت ہند کے درمیان طے ہونا ہے۔ یہ مسئلہ ایک مشترکہ تاریخ مشترکہ ثقافت، روایات اور جغرافیائی وحدت کا مسئلہ ہے، یہ کسی ایک مخصوص خطے یا مسلک کا مسئلہ نہیں ہے۔ اجلاس سے جے کے پی این پی کی سینئر وائس چیئرپرسن نائلہ خانین نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا انکی پارٹی خود انحصاری کی پالیسی پر توجہ مرکوز رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے اس امر پر بھی افسوس کا اظہار کیا کہ کشمیری خود اپنی غلامی کے ذمہ دار ہیں۔