مقبول خبریں
جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی برطانیہ برانچ کے زیرِ اہتمام فکر مقبول بٹ شہید ورکز یونیٹی کنونشن کا انعقاد
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
برطانیہ میں پیپلز پارٹی کا جوش و ولولہ دیکھ کر اندر سویا جیالا جاگ گیا: مصطفے قریشی
سلاؤ ... پی پی پی سلاؤ کے زیراہتمام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی چھیاسیویں سالگرہ جوش و جذبے کے سے ساتھ سلاؤ کے ایک مقامی ریسٹورانٹ میں منائی گئی۔ تقریب میں پی پی پی سلاؤ برانچ کی تنظیم نو کا اعلان بھی کیا گیا اور جسکے مطابق پی پی پی سلاؤ برانچ کے صدر چوھدری شفقت محمود بنائے گئے۔ مہمان خصوصی، حسن بخاری صدر پی پی پی برطانیہ تھے جبکہ پاکستان کے معروف اداکار مصطفے قریشی اور میاں افضل خالد نے تقریب میں خصوصی طور پر شرکت کی۔ نظامت کے فرائض ابرار میر ڈپٹی جنرل سیکرٹری پی پی پی برطانیہ نے انجام دئیے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے حسن بخاری نے کہا پاکستان قائداعظم، شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بے نظیر بھٹو کے نظریے سے ہٹ چکا ہے، دہشت گردی، تخریب کاری، صوبائی تعصب، لاقانونیت، اقرباء پروری، غریب کا غریب سے غریب تر ہونا، جیسے مسائل کا ہر طرف دیکھا جانا کھلی گواہی ہے۔ فرقہ پرستی اور عدم برداشت کی وجہ سے معاشرہ پرامن ہونے کی بجائے ایک عجیب صورت حال سے دوچار ہے۔ انہوں نے کہا ہمیں شہید ذوالفقار علی بھٹو کے ویژن کو پھیلانے کے ساتھ ساتھ سمجھنا بھی ہوگا، تاکہ پاکستان میں امن کے فروغ کے لیے کوششیں پایہ تکمیل تک پہنچ سکیں۔ انہوں نے کہاکہ قائداعظم نے پاکستان برصغیر کے مسلمانوں کے لیے امن اور اپنے مذہب اسلام کے تحت ایک آزاد زندگی گزارنے کے لیے حاصل کیا تھا کہ جس میں کسی قسمک ی مذہبی اور معاشرتی ناانصافی نہ ہو۔ قائداعظم کے پاکستان میں مختلف قسم کے سیاسی، مذہبی اور سماجی گروہ بناکر اسے کھوکھلا کیا جارہا ہے۔ حسن بخاری نے کہا کہ ہماری پیپلز پارٹی کی حکومت بدقسمتی سے اپنے تاریخی کاموں کو میڈیا میں صحیح طریقے سے اجاگر نہیں کرسکی، مگر دوسری طرف مخالفین نے منفی پروپیگنڈا کا سہارا لیا۔ انہوں نے کہا پیپلز پارٹی کی مقبولیت عوام میں کبھی ختم نہیں ہوسکتی۔ چوہدری شفقت محمود نے کہا کہ ہمارا تعلق کھاریاں سے ہے اور ہم شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بے نظیر بھٹو کے سپاہی اور کارکن ہوتے ہوئے حالات کا مقابلہ کررہے ہیں۔ چوہدری شفقت نے کہا کہ پی پی سلائو حسن بخاری کو برطانیہ کا پ پی پی کا صدر مانتی ہے اور بلاول بھٹو زرداری کے ہاتھ مضبوط کرنے کے لیے پی پی پی برطانیہ اور حسن بخاری کا بھرپور ساتھ دے گی۔ پاکستان کے لیجنڈ اداکار مصطفی قریشی نے کہا کہ حقیقت تو یہ ہے کہ میں پاکستان میں انتخابات کے بعد کچھ مایوس ہوگیا تھا، لیکن یہاں پر پیپلز پارٹی کو اس طرح متحد اور پھلتا پھولتا دیکھ کر مجھ میں ایک حوصلہ پیدا ہوا اور میرے اندر کا جیالا ایک بار پھر طاقتور ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پہلی ملاقات میں جب مجھے گلے گایا تو وہ بھٹو آج تک میرے اندر سے کوئی نہیں نکال سکا۔ فیڈرل کونسل کے چیئرمین میاں افضل خالد نے کہا کہ بھٹو جیسے لیڈر کو اس طرح کھو دینا نہ صرف پیپلز پارٹی سے زیادتی ہے، بلکہ پاکستان کا بھی ایک ناقابل فراموش نقصان ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی پی پی برطانیہ کو ہم مزید مضبوط بنائیں گے۔ انچارج کلچرل افیئرز پی پی پی برطانیہ خادم حسین ناصر نے کہا کہ شہید بھٹو نے جب غریب کو اپنا مانا تو پھر یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ پیپلز پارٹی کو کوئی ختم کرسکے۔ تقریب سے ناہید حیات، جنرل سیکرٹری پی پی پی ویمن ونگ برطانیہ، سیکرٹری اطلاعات اشفاق راجہ، صفدر علی سابق چیئر مین لیبر پارٹی سلائو ، راجہ اعظم خان صدر لوٹن برانچ، مسعود بخاری صدر ریڈنگ برانچ، چوہدری مرتضیٰ گجر چیف آرگنائزر پی وائی او برطانیہ، ملک مسعود رانا سیکرٹری جنرل لوٹن برانچ، بیرسٹر چوہدری افتخار، سردار آصف نائب صدر پی پی پی سائوتھ زون، احمد اعوان نائب صدر سرے برانچ، چوہدری تاج برانچ چیئر لیبر پارٹی سلائو، راجہ عابد، سیموئیل غوری، راجہ فیاض و راجہ شیراز نائب صدور پاکستان ویلفیئر ایسوسی ایشن، نوید رانا و دیگر نے خطاب کیا۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیاگیا اور شہید ذوالفقار علی بھٹو، شہید محترمہ بے نظیر بھٹو اور دیگر شہید کارکنان کیلیئے دعا بھی کروائی گئی۔ تقریب کے آخر میں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔