مقبول خبریں
راچڈیل کیسلمئیرسنٹر میں کمیونٹی کو صحت مند رہنے،حفاظتی تدابیر بارے آگاہی ورکشاپ کا انعقاد
یورپی پارلیمنٹ میں قائم ’’فرینڈز آف کشمیر گروپ‘‘ کی تنظیم سازی کردی گئی
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت جولائی میں برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز،سیمینارز منعقد کریگی
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کا وسیم اختر چوہدری اور ملک ندیم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ
مسئلہ کشمیر کو برطانیہ و یورپ میں اجاگر کرنے پر تحریکی عہدیداروں کا اہم کردار ہے: امجد بشیر
ہم نے سچ کو دیکھا ہے جھوٹ کے جھروکوں سے!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
سلائو اسلامک ٹرسٹ کے زیر اہتمام مرکزی جامع مسجد غوثیہ ڈائمنڈ روڈ کا تاریخ ساز میلاد جلوس
سلائو ... سلائو اسلامک ٹرسٹ کی مرکزی میلاد کمیٹی کے زیر اہتمام مرکزی جامع مسجد غوثیہ ڈائمنڈ روڈ سے امسال میلاد النبی کا شاندار اور تاریخ ساز جلوس نکالا گیا جس میں سلائو اور گرد و نواح سے عاشقان رسول کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ جلوس میلاد مصطفیٰﷺ سالٹ ہل پارک باتھ روڈ نزد جامع مسجد مونٹم لین سلائو سے شروع ہوا ، راستے میں جگہ جگہ عوام نے جلوس کا استقبال کیا اور تاحد نظر عاشقان رسول کے ٹھاٹھیں مارتے سمندر کو دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا گیا۔ اس موقع پر چند نوجوانوں نے ایک گاڑی کو خوبصورتی سے سجایا ہوا تھا جو عوام کی توجہ کا مرکز رہی اس پر “آئی لو محمد“ اور “گاڈ از گریٹ“ اللہ اکبر اور دیگر سلوگن پینٹ کئے گئے تھے۔ جلوس کی قیادت علامہ سید شاہ مجتبیٰ شاہ، علامہ حافظ عدنان ظہیر حاجی صوفی محمد افضل، ملک مظہر علی خان، چوہدری آزاد حسین ، چوہدری اشتیاق، راجہ صفدر علی، ڈپٹی میئر سلائو چوہدری شفیق، ڈاریکٹر یوکے پاکستان چیمبر آف کامرس نذر لودھی، چوہدری اصغر علی راجہ محمد زراعت‘ چوہدری آزاد حسین‘راجہ صفدر علی‘ حاجی محمد عارف‘ چوہدری محمد انور کونسلر صوفی راسب و دیگرمشائخ عظام‘علماء کرام سیاسی و سماجی رہنمائوں نے کی۔ قاری منیر یونس تمام راستے اپنی خوبصورت آواز میں نعتیں پڑھتے رہے۔ جلوس میں بچوں ‘نوجوانوں اور خواتین نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی جلوس کے راستے میں استقبالیہ سٹیج بنائے گئے تھے اور شرکا جلوس کی بھر پور تواضع کی گئی راستے بھر میں خواتین بچوں کے ہمراہ جلوس کے استقبال کے لئے موجود تھے غیر مسلموں نے بھی جلوس کا پرتپاک استقبال کیا اور خوشی کا اظہار کیا۔پولیس نے بھر پور تعاون سے جلوس کے سارے راستے ٹریفک کو کنٹرول کیا۔ جلوس میلادﷺسٹوک پوجز لین ‘ایلمین ایونیو ‘ویکسم روڈ سے ہوتا ہوا جامع مسجد غوثیہ ڈائمنڈروڈ بہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔ سلام بحضور سرور کونین پیش کیا گیا۔ علامہ سید شاہ مجتبیٰ شاہ نے کامیاب جلوس میلاد ؐکے انعقاد پر مسلمانان سلائو سے اظہار تحسین اوردعا کروائی، بعد نماز ظہر جلسہ میلاد النبی ؐ منعقد ہوا جس سے علامہ نعیم المصطفیٰ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا میلاد منانا عبادت کا درجہ رکھتا ہے، حضورﷺ سراپا رحمت بن کر آئے۔ علامہ نیاز احمد صدیقی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن پاک میں بار بار اللہ تعالیٰ نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت کا ذکر فرمایا اور حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت کی گواہی ہر دور میں صحابہ کرام ،غوث قطب ابدال ولی دیتے آئے ہیں۔ جبکہ جلوس کے اختتام پر حافظ صاحب نے امت مسلمہ کی فلاح اور وطن عزیز پاکستان کی خوشحالی کی دعا کرائی۔