مقبول خبریں
نیلی مسجد یو کے اسلامک مشن کیلئے فنڈزریزنگ اپیل پر ڈنر کا اہتمام ،مئیر کونسلرمحمد زمان کی شرکت
بھارتی لابی نے کشمیر کانفرنس کوانے کے لئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کیے: شاہ محمود قریشی
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
میئرآف لوٹن (برطانیہ) نے شاہد حسین سید کو کمیونٹی سروسز پر شیلڈ پیش کی
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
راجہ نجا بت حسین کی صدر آزاد کشمیر سردار مسعود اور وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر سے ملاقات
کشمیر‘ جہاں خواب بھی آنسو کی طرح ہیں!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
جب کائنات کا خالق نبی پاک سے پیار کرتا ہے تو مخلوق کی کیا مجال کہ وہ محبت میں شامل نہ ہو:کونسلر عنصر
برمنگھم ...قادریہ ٹرسٹ آلم راک برمنگھم میں علامہ پیر طاہر قادری کی صدارت میں جشن میلاد النبی کی تقریب ہوئی جس میں برمنگھم کے نامزد لارڈ میئر کونسلر شفیق شاہ، سابق میئر چوہدری رشید احمد، امیدوار یورپی ممبر پارلیمنٹ کونسلر عنصر علی خان و دیگر کمیونٹی رہنمائوں نے شرکت کی اور ایمانی جزبے سے بھرپور خطاب میں شرکا کو اسوہ حسنہ پر عمل پر ہونے کی ترغیب دی۔ اس سے قبل جامع مسجد ہارونیہ آلم راک برمنگھم میں 14ویں سالانہ میلاد مصطفٰی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے علما کرام اور کمیونٹی رہنمائوں نے کہا کہ نبی آخرالزمان محمد عربیؐ اپنی زبان اطہرسے خود صحابہ اکرام کے جھرمٹ میں جلوہ افروز ہوکرفرمایا آؤ میں تمہیں اپنا تعارف کرواؤں۔ میں حضرت ابراہیم ؑ کی دعاہوں، وہ ہر امتحان میں اپنے رب کے سامنے سرخرو ہوئے۔ جب انکی مانگنے کی باری آئی تو رب تعالٰی فرماتا ہے: اے ابراہیمؑ مانگ جوکچھ مانگنا ہے۔ حضرت ابراہیمؑ فرماتے ہیں، مولا مجھے مصطفٰیؐ کریم کی امت میں بھیج دے۔ نوجوان انگلش سکالر الشیخ مفتی منورعتیق نے کہا بنی پاک سے محبت اور عقیدت کا ہر ایک کا اپنا اپنا انداز ہے جب کائنات کا خالق ان سے پیار کرتا ہے تو اسکی مخلوق کی کیا مجال کہ اس محبت میں شامل نہ ہو۔ جلسہ میلاد مصطفی خلیفہ مجاز دربارعالیہ موہڑہ شریف علامہ عبدالخالق مجددی کی زیرصدارت،زیرنگرانی خلیفہ مجاز دربارعالیہ موہڑہ شریف خلیفہ صوفی صفدر حسین ہارونی، منتظم اعلیٰ خلیفہ ملک ذوالقرنین اورنظامت کے فرائض خطیب ادارہ مولانا محمد فرید ہارونی نے سرانجام دیئے۔ کمیونٹی رہنماؤں میں حاجی محمدخالد، الحاج راجہ جاویداقبال انکروی، چوہدری ظفراقبال، یورپین پارلیمنٹ کے امیدوارکونسلر عنصرعلی خان، چوہدری رفیع، حاجی عبدالخالق، خلیفہ راجہ ضمیر، خلیفہ محمودحسین، عبدالرشید، عمران شاہد اور دیگر کثیرتعداد میں نمائندوں، رہنماؤں نے شرکت کی۔ دیگر خطاب کرنے والوں میں مفتی کشمیر مفتی محمد اسلم خان نقشبندی، قاری زبیر، قاری محمد حفیظ انبوی اور دیگر نے خطابات اور ہدیہ عقیدت پیش کئے۔ مفتی محمد اسلم نقشبندی نے کہا کہ جسکی نسبت آقا کریم کیساتھ ہوجائے اسکامقام و مرتبہ بھی بلند ہوجاتا ہے۔ ہم خوش قسمت ہیں کہ حضورؐ کے اُمتی ہیں۔ علامہ عبدالخالق مجددی ،خلیفہ صفدرحسین ہارونی اورخلیفہ ملک ذوالقرنین نے تمام مہمانوں اورشرکاء جلسہ کا شکریہ ادا کیا۔