مقبول خبریں
دار المنور گمگول شریف سنٹر راچڈیل میں جشن عید میلاد النبیؐ کے حوالہ سےمحفل کا انعقاد
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
دنیا کے ہر شورش زدہ علاقے میں برٹش فوج جا سکتی ہے تو مقبوضہ کشمیر کیوں نہیں؟ کشمیریوں کا سوال
لیڈز ... جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت یورپ کی چلائی گئی مہم کے نتیجے میں بہت جلد برطانوی پارلیمنٹ میں مسئلہ کشمیر پر بحث ہو گی،عالمی برادری شام میں مداخلت کر سکتی ہے تو مقبوضہ کشمیر میں خاموش کیوں ہے۔کشمیریوں کے ساتھ نا انصافی ہو رہی ہے اور برطانوی پارلیمنٹ کے ارکان اس کے خلاف ہر سطح پر آواز بلند کرینگے،برطانوی افواج دنیا کے ہر شورش زدہ علاقے میں بھیجی جاتی ہیں تو کشمیر میں بھی برطانوی حکومت کو براہ راست دبائو ڈالنا چاہئے، ریاست جموں و کشمیر ناقابل تقسیم وحدت ہے اس کی تقسیم کے خلاف کشمیری عالمی سطح پر مذاحمت کرینگے،دیواروں کی تعمیر اور لاکھوں نوجوانوں کی موجودگی کشمیریوں کی جدو جہد آزادی میں رکاوٹ نہیں بن سکتے،ممبران پارلیمنٹ، کونسلروں اور کمیونٹی لیڈروں کی طرف سے تحریک کی کشمیر پٹیشن دستخطی مہم میں بھرپور معاونت کی یقین دہانی،ان خیالات کا اظہار لیڈر سوک ہال میں جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت یورپ کے زیر اہتمام کشمیر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کیا۔جس کی صدارت تحریک کے مرکزی چیئرمین راجہ نجابت حسین نے کی جبکہ سردار سہراب خان کی تلاوت کلام پاک سے شروع ہونے والے اس سیمینار سے شیڈو منسٹر ریچل ریوز ایم پی،فیئبن ہیملٹن ایم پی،ٹریڈ یونین کانگریس کے صدر محمد تاج ،وزیر اعظم آزاد کشمیر کے مشیر سردار عبدالرحمان خان،تحریک کے سیکرٹری جنرل محمد اعظم،بریڈ فورڈ کے سابق لارڈ مئیر چوہدری رنگ زیب،مسلم کانفرنس برطانیہ کے صدر چوہدری محمد بشیر رٹوی،کونسلر محمد صدیق،ڈاکٹر عبدالمجید اور محمد یعقوب نے خطاب کیا اس موقع پر نارتھ آف انگلینڈ کے متعدد شہروں سے کشمیری و پاکستانی عمائدین اور کونسلروں نے تحریک کے ساتھ یکجہتی،کشمیر پٹیشن میں معاونت اور اپنے حلقوں میں چلائی جانیوالی کشمیر کی مہم کے حوالے سے تحریکی رہنمائوں اور ممبران پارلیمنٹ کو سیمینار سے پہلے اور بعد میں بریف بھی کیا جن میں بریڈ فورڈ کے لارڈ مئیر کونسلر خادم حسین،کونسلر نیل ڈائوسن،سابق لارڈ مئیر محمد عجیب سی بی ای،یورپی پارلیمنٹ کے پارکشائر و ہمبر سے لیبر امید وار کونسلر اصغر خان قریشی،کونسلر جاوید اسحاق،لیڈز کے کونسلر عبدالغفور رتیال،تحریک تحفظ ناموس رسالت کے ملک رحمت اعوان،حاجی محبوب حسین، پیپلز پارٹی بریڈ فورڈ کے قائمقام صدر چوہدری عبدالقیوم،مسلم کانفرنس لیڈز کے سر پرست نمبر دار محمد اکرم صدر باوا محمد رزاق،کمیونٹی رہنما باوا صدیق،تحریک کشمیر کے رفیق طاہر،محمد اویس راجپوت،پروفیسر رزاق راج،تحریک کے وائس چیئرمین امجد حسین مغل کے علاوہ خواتین رہنمائوں صبیحہ خان،رضوانہ جمیل،شہناز صدیق،غزالہ کاظمی،صائمہ اسلم،آسیہ بانو،شازیہ اقبال اور سبینہ خان سمیت متعدد رہنمائوں نے شرکت کی،شیڈو منسٹر ریچل ریوز نے اپنے خطاب میں کہا کہ وہ اپنے دیگر ہم خیال ممبران پارلیمنٹ کی طرح فرنٹ بینچ ہونے کی حیثیت سے کشمیر پٹیشن پر دستخط نہیں کر سکتیں مگر اس کے متن اور تحریک کی جدو جہد کی بھرپور حمایت کرتی ہوں اور جہاں اس پٹیشن کو اپنے حلقہ انتخاب میں دستخطی مہم میں معاونت کروں گی وہاں اپنے فرنٹ بینچ ارکان کو بھی اس کے بارے میں بریف کروں گی اور کشمیریوں کے حقوق کیلئے انکی جدو جہد میں بھرپور معاونت کروں گی،ممبر پارلیمنٹ نے کہا کہ حق خود ارادیت ایک بنیادی انسانی حق ہے جو کشمیریوں کو ہر حال میں ملنا چاہئے اور عالمی برادری کو اپنے وعدوں پر عمل درآمد کرنا چاہئے تاکہ کشمیری بھی دیگر اقوام کی طرح آزادی سے اپنی زندگی گزار سکیں،انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرنے کا بھی مطالبہ کیا،انہوں نے اپنے حلقہ انتخاب کے متعدد رہنمائوں اور تحریک حق خود ارادیت کی ٹیم سے معاونت اور انکی مسئلہ کشمیر کے حوالے سے سرگرمیوں سے مستقبل میں بھی تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے تحریک کے شعبہ خواتین کی سرگرمیوں کو تحریک آزادی کشمیر کیلئے مثبت قرار دیا لیڈز نارتھ ویسٹ کے لیبر ممبر پارلیمنٹ فیئن ہیملئن نے تفصیل سے مسئلہ کشمیر پر بحث کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ آج اپنے عوام کی موجودگی میں انہوں نے کشمیر پٹیشن پر دستخط کر کے جہاں اس کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے بلکہ ایک لاکھ دستخط مکمل کرانے کے ساتھ ساتھ وہ دیگر پارٹیوں کے ممبران پارلیمنٹ سے مل کر دوسرے چینل کے ذریعے بھی مسئلہ کشمیر پر بحث کو ممکن بنائینگے اور ہر سطح پر تحریک کے دوستوں کی معاونت کریں گے تاکہ ریاست جموں و کشمیر کے عوام کو حق خود ارادیت مل سکے،انہوں نے شام اور دیگر ممالک کے حوالے دیتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ مسئلہ کشمیر پر بھی خصوصی توجہ دیں اور کشمیریوں کی مظلومیت کا خاتمہ کروانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں،فیئبن ہیملئن نے اس موقع پر اپنی کشمیری تحریک کے ساتھ وابستگی اور راجہ نجابت حسین کی کاوشوں کا بھی ذکر کیا،برطانوی ٹریڈ یونین کانگریس ک صدر محمد تاج نے اپنے خطاب میں کہا کہ وہ بحیثیت ٹریڈ یونینٹ عرصہ دراز سے آزادی کی تحریکوں میں حصہ لیتے رہے ہیں اور اپنی موجودہ پوزیشن میں بھی کشمیریوں کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں اور ان کے حقوق کے حصول کیلئے جدوجہد میں تحریک حق خود ارادیت کا بھرپور ساتھ دیں گے انہوں نے لوگوں کو دعوت دی کہ وہ یہاں کہ سیاسی نظام ٹریڈ یونین کو اپنے اپنے حلقہ انتخاب میں سیاسی جماعتوں پر دبائو ڈال کر،لابی کر کے ہی مسئلہ کشمیر حل کروا سکتے ہیں جس کیلئے منظم انداز میں تحریک نے جو پروگرام شروع کر رکھا ہے اس میں تعاون کریں اور زیادہ سے زیادہ نوجوان نسل کو اس کا حصہ بنائیں،اس سے قبل تحریک کے سر پرست سردار عبدالرحمان خان نے تاریخی حوالوں سے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر تفصیلات بیان کیں جبکہ بریڈ فورڈ کے سابق لارڈ میئر چوہدری رنگ زیب نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کے حوالے سے اعداد و شمار بیان کرتے ہوئے بھارتی افواج کی موجودگی،کنٹرول لائن پر دیوار بندی اور عالمی برادری کی خاموشی پر تنقید کرتے ہوئے تحریک کے ساتھ جدو جہد جاری رکھنے کے عہد کا اظہار کیا،کونسلر محمد رفیق نے تمام شرکاء کو لیڈز آمد پر کشمیر پر سیمینار منعقد کروانے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنے شہر کے کونسلروں،ممبران پارلیمنٹ اور عمائدین کی طرف سے تعاون کا یقین دلایا،تحریک کے سیکرٹری محمد اعظم نے تمام شرکاء سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیر پٹیشن پر شہر میں جلد از جلد دستخط کروا کر ایک لاکھ کا ہدف مکمل کریں تاکہ برطانوی پارلیمنٹ میں بحث کو جلد از جلد ممکن بنایا جا سکے،تحریک کے چیئرمین راجہ نجابت حسین نے حاضرین کو خوش آمدید کہتے ہوئے دونوں ممبران پارلیمنٹ کو کشمیریوں کی طرف سے مسئلہ کشمیر پر معاونت کرنے پر ایوارڈ دینے کا اعلان کیا جو ممبر پارلیمنٹ فیئبن ہیملئن کو بریڈ فورڈ کے لارڈ میئر کونسلر خادم حسین اور کونسلر محمد رفیق نے پیش کیا جبکہ ریچل ریوز کو لیڈز کے مذہبی رہنما محمد ارشد کھٹانہ،محمد اعظم اور امجد حسین مغل نے پیش کیا،راجہ نجابت حسین نے تمام شرکاء کے تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مستقبل کے پروگراموں خصوصی طور پر 5فروری کو ہائوس آف کامنز میں کشمیر کانفرنس میں شرکت کی اپیل کی اس موقع پر مسلم کانفرنس برطانیہ کے صدر چوہدری محمد بشیر رٹوی نے اعلان کیا کہ مسلم کانفرنس برطانیہ برطانوی پارلیمنٹ میں بحث کروانے کیلئے تحریک کی ہر شہر اور حلقے میں بھرپور معاونت کرے گی۔