مقبول خبریں
نائجیریا کمیونٹی ایسوسی ایشن کا میئر چیئرٹی فنڈریزنگ ڈنر کا اہتمام ،مئیر کونسلر محمد زمان کی خصوصی شرکت
بریگزیٹ بحران :کنزرویٹو پارٹی کی تین خواتین ممبر کی آزاد گروپ میں شمولیت
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
میئرآف لوٹن (برطانیہ) نے شاہد حسین سید کو کمیونٹی سروسز پر شیلڈ پیش کی
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
راجہ نجا بت حسین کی صدر آزاد کشمیر سردار مسعود اور وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر سے ملاقات
میں روشنی سے اندھیرے میں بات کرتا ہوں!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
نیک تمنائیں اور خواہشات ہمیشہ اپنے بنگلہ دیشی بھائیوں کے ساتھ رہیں گی: سجاد کریم
نیلسن ... یورپین پارلیمنٹ میں فرینڈز آف پاکستان گروپ کے چئیر مین نارتھ ویسٹ سے کنزر ویٹو پارٹی کے رکن یورپی پارلیمنٹ سجاد کریم کی رہائش گاہ پر نارتھ ویسٹ کے مختلف شہروں سے آئے ہوئے ملاقات کرنے والوں کے علاوہ لندن سے بنگلہ دیش کے ہائی کمشنرمحمد قیس اور مانچسٹر میں تعینات ڈپٹی ہائی کمشنرذوقی احد بھی شامل تھے سجاد کریم اور بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر کے مابین یورپی یونین اور بنگلہ دیش کے مابین باہمی معاملات و تعلقات پر دو اڑھائی گھنٹے گفتگو ہوتی رہی ہائی کمشنر محمد قیس نے ممبر یورپی پارلیمنٹ سجاد کریم کی یورپی پارلیمنٹ میں ساؤتھ ایشیائی ملکوں کے لئے بلا امتیاز و بے لوث خدمات پر خراج تحسین پیش کیا بالخصوص بنگلہ دیش کے لئے مختلف اوقات میں حمائت پر بھی شکریہ ادا کیا سجاد کریم جو فرینڈز آف بنگلہ دیش گروپ کے بھی رکن ہیں اپنی رہائش گاہ پردونوں مہمانوں کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ میرے لئے بنگلہ دیش فیملی کی طرح ہے یہ کسی پر احسان یا کسی ستائش کے لئے نہیں کرتامیری نیک تمنائیں اور نیک خواہشات ہمیشہ اپنے بنگلہ دیشی بھائیوں کے ساتھ ہیں اور رہیں گی۔آخر میں بنگلہ دیش کے ہائی کمشنرمحمد قیس نے شیخ مجیب الرحمٰن کی ’’ دی ان فنشڈ میموئیرز‘‘ نامی کتاب بھی پیش کی۔