مقبول خبریں
آشٹن گروپ کی جانب سے پوٹھواری شعر و شاعری کی محفل،شعرا نے خوب داد وصول کی
مشتاق لاشاری سی بی ای کا پورٹریٹ کونسل ہال میں لگا نے کی تقریب، بیگم صنم بھٹو نے نقاب کشائی کی
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
ملکی مسائل سے نکلنے کا حل قائداعظم کے دیئے ہوئے اصولوں سے ہی ممکن ہے: واجد شمس الحسن
بریڈ فورڈ ... بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ دنیا کی عظیم ترین شخصیت تھے، ان کے یقین، اتحاد اور تنظیم سنہری اصول ہمارے لئے مشعل راہ ہیں۔آج بھی ملک میں درپیش چیلنجز بشمول دہشت گردی، انتہا پسندی اور دیگر مسائل سے نکلنے کا حل قائداعظم محمد علی جناح کے دیئے ہوئے اصول یقین محکم پر عمل پیرا ہونے میں ہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستانی ہائی کمشنر واجد شمس الحسن نے پاکستان کلب کے زیر اہتمام منعقدہ ایک پروقار تقریب میں بطور مہمان خصوصی کیا۔ انہوں نے کہا قائداعظم محمد علی جناح کی مدبرانہ صلاحیتوں، فہم و فراست، غیر متزلزل عزم و ہمت، سیاسی بصیرت اور بے مثل قائدانہ صفات سے مسلمانوں کی بقا و سلامتی کی خاطر ایک آزاد مملکت خداداد پاکستان کی شکل میں معرضِ وجود میں آئی۔ انہوں نے برطانیہ میں پاکستان کلب کے قیام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کلب میں محب وطن پاکستانی اورپڑھے لکھے نوجوانوں کی موجودگی دیکھ کر ایک خوشگوار احساس ہوا ہے۔ بریڈفورڈ اور گردونواح کے متعلق یہ احساس پایا جاتا ہے کہ پاکستانی کمیونٹی اپنے بچوں کی تعلیم پر اتنی توجہ نہیں دیتی۔ مگر آج نوجوانوں کا پاکستان کے بارے میں جوش و جذبہ قابل ستائش ہے۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ مختلف تہذیبوں کا عظیم گلدستہ ہے۔ برطانیہ مسلمانوں کے لئے یورپ سے بہتر ملک ہے۔ جہاں انہیں ہر قسم کی مذہبی آزادی حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے بڑے بڑے سیاسی رہنمائوں نے اپنی جلا وطنی کے دور میں برطانیہ میں پناہ حاصل کی۔ نوجوانوں کو آگے نکلنے کے لئے برطانیہ میں بہترین درس گاہیں ہیں جن سے استفادہ حاصل کرکے آگے بڑھ سکتے ہیں۔ تقریب میں نو مسلم رائٹر کرسٹینا بیکر نے خصوصی شرکت کی اور اپنے خطاب میں کہا کہ اسلام ایک امن پسند مذہب ہے اور انسانی زندگی کے لئے مکمل ضابطہ حیات ہے۔ عمران خان کی وساطت سے پاکستان جانے کا موقع ملا اور اسلام کو قریب سے دیکھا پورے پاکستان کا سفر کیا وہاں کے لوگ بے شمار مشکلات کے باوجود مطمئن اور پرسکون نظر آئے۔ اسلامی کتب کا مطالعہ بالخصوصی صوفی ازم کو پڑھنے سے اسلام کے بارے میں آگاہی ملی۔ انہوں نے اپنی کتاب ایم ٹی وی ٹو مکہ کے بارے میں ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس کو پبلش کرنے میں بے شمار رکاوٹیں پیدا کی گئیں کیونکہ یہ کتاب اسلام کے خلاف منفی پروپیگنڈے کا رد تھی۔ مگر اللہ تعالیٰ کے فضل سے اور مسلمانوں کے تعاون سے ہم کامیاب ہوئے۔ پاکستان کلب کے فنانس ڈائریکٹر راجہ اے ڈی خان نے کلب کے صدر افتخار احمد کی خدمات کو شاندار الفاظ میں سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب مل کر پاکستان کلب کے پلیٹ فارم سے پاکستان کے حوالے سے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ پاکستان کلب کے صدر افتخار احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کلب کا بنیادی مقصد نوجوان نسل کو اپنی اقدار سے روشناس کرانا اور پاکستان کے کلچر کے فروغ کے لئے کوشش کرنا ہے۔ کلب کے چیئرمین نثار احمد نے اس ڈنر کے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر پاکستان کی نامور گلوکارہ نوراں لعل نے اپنی گائیکی سے ایک سماں باندھ دیا پاکستان کلب کی جانب سے ڈاکٹر محمد اقبال جاوید خان، ریحان احمد،راجہ واجد اقبال، چوہدری منیسہ، سہیل ابدال و فرحت شاہین، رفیق سہگل کو لارڈ میئر آف بریڈفورڈ چوہدری خادم حسین پاکستان کے ہائی کمشنر سید واجد شمس اور کرسٹینا بیکر نے اعزازی شیلڈ دیں۔ پاکستان کلب کی اس تقریب میں لارڈ میئر بریڈفورد چوہدری خادم حسین کے علاوہ قونصل جنرل آف بریڈفورڈ خلیل احمد باجوہ، یعقوب مسیحی، شرجیل ملک، راجہ نجابت حسین، شہناز صدیق، کونسل آف ماسک کے رفیق سہگل، شرجیل ملک، عطرت علی، محبوب حسین، شیراز خان، تاج محمد کے علاوہ مختلف طبقہ فکر کے لوگوں نے شرکت کی۔