مقبول خبریں
اولڈہم کے نوجوانوں کی طرف سے روح پرور محفل، پیر ابو احمد مقصود مدنی کی خصوصی شرکت
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
سرکار دو جہاں کے ظہور پرنور نے تاریکی میں ڈوبی ہوئی انسانیت کو اجالا دیا: پیر مظہر حسین شاہ
لندن ... دارالعلوم قادریہ جیلانیہ والتھم اسٹو اور انٹرنیشنل مسلم موومنٹ کے زیر اہتمام میلاد النبی منانے کیلئے ایک اجلاس ہوا جس میں تمام تر انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔پیر صابر حسین شاہ اور پیر مظہر حسین شاہ نے اس موقع پر اظہار خیال کیا اور کہا کہ سرکار دو جہاں کے ظہور پرنور نے تاریکی میں ڈوبی ہوئی انسانیت کو اجالا دیا۔ آپؐ کی آمد پاک کے بعد دنیا میں بہار آئی۔ آپؐ کی محبت میلاد مصطفیؐ ذکر سرکار، اور جشن میلادؐ فرض و لازم ہے۔ انہوں نے مزید کہا ہمارے دین و ایمان کا محور و مرکز مدینہؐ ہیں۔ ساری کائنات آقاؐ کے گرد گھومتی ہے۔ شرکا اجلاس کو بتایا گیا کہ 2 فروری کو میلاد النبیؐ کے سلسلے میں عظیم الشان جلسہ و جلوس کی تیاریاں اپنے عروج پر پہنچ گئی ہیں، یہ جلوس دن 12 بجے والتھم سٹو کے ٹائون ہال سے مفکر اسلام سید عبدالقادر شاہ جیلانی کی زیر قیادت میں نکلے گا اور علاقے کی مختلف شاہراہوں سے ہوتا ہوا واپسی ٹائون ہال میں اختتام پذیر ہوگا بعد میں ایک عظیم الشان میلاد کانفرنس منعقد ہوگی۔ جس سے پاکستان کے علاوہ برطانیہ بھر سے آئے ہوئے علمائے کرام اور مشائخ عظام خطاب کریں گے۔ سید مظہر حسین شاہ گیلانی نے تمام انتظامی امور پر روشنی دالتے ہوئیے بتایا کہ جلوس و جلسہ سے متعلقہ تمام انتظامات مکمل ہوچکے ہیں اور مقامی انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ بھی مختلف اوقات میں نشستیں ہوتی ہیں جس پر پولیس نے بھی بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔ اجلاس کو بتایا کہ برطانیہ بھر کے علمائے کرام اور مشائخ عظام کے علاوہ مفکر اسلام سید عبدالقادر شاہ گیلانی کے مریدین اور معتقدین سے رابطے کئے جارہے ہیں جو مختلف شہروں سے کوچوں، ویگنوں اور کاروں میں جلوسوں کی شکل میں والتھم سٹو پہنچیں گے، کونسلر چوہدری لیاقت علی قادری اور میئر چوہدری ندیم علی قادری نے اپنے اپنے خطاب میں کہا کہ حکومتی نمائندوں ایم پیز اور کونسلرز حضرات کے علاوہ پاکستانی سفارت خانے کے نمائندے بھی جلسہ و جلوس میں شرکت کریں گے۔ چوہدری شوکت علی قادری نے بتایا کہ اخباری، نمائندوں اور ٹی وی کے مالکان سے رابطے کئے جارہے ہیں تاکہ جلسہ و جلوس کی بھرپور طریقے سے تشہیر کی جاسکے۔ حافظ شاہ محمد، علامہ اشتیاق قادری اور ناصر احمد نے بھی اس موقع پر اپنی عقیدت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ نبی پاکؐ کی ولادت نبی نوع انسان پر رب کریم کا بہت بڑا احسان ہے۔ہم اللہ تعالیٰ کی اس عظیم نعمت کے حصول پر جتنا شکر ادا کریں وہ کم ہوگا، کوئی شخص اس وقت تک مومن نہیں ہوسکتا جب تک کہ وہ ہر شے سے بڑھ کر اپنے پیارے آقاؐ سے محبت نہ کرے۔ کیونکہ عشق مصطفی ؐکے بغیر مسلمان کا ایمان مکمل نہیں ہوسکتا۔ عاشقان رسولؐ ہمیشہ جشن میلاد پاک بڑے جوش وجذبہ کے ساتھ مناتے ہیں، تقریب میں میئر والتھم فاریسٹ کونسلر ندیم علی اورسابق میئر کونسلر لیاقت علی نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ نبی پاک کی ذات اقدس میں نذرانہ پیش کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں روشنی حضور پاکؐ کے دم قدم سے ہے، شمع رسالت کے پروانے ماہ ربیع الاول میں رحمتوں اور برکتوں کو سمیٹ لیں۔ دنیا وآخرت میں کامیابی کے لئے ہمیں نبی پاکؐ کے اسوہ حسنہ پر عمل کرنا ہوگا۔ جشن میلادؐ منانے والے خوش نصیب ہیں اورمیلاد مصطفی کی برکتیں تاقیامت جاری رہیں گی۔ محفل کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد نعت خواں حضرات نے ہدیہ عقیدت پیش کیا۔