مقبول خبریں
پاکستان کا دورہ انتہائی کامیاب رہا ،ممبر برطانوی پارلیمنٹ ٹونی لائیڈ و دیگر کی پریس کانفرنس
مشتاق لاشاری سی بی ای کا پورٹریٹ کونسل ہال میں لگا نے کی تقریب، بیگم صنم بھٹو نے نقاب کشائی کی
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
ہمیں آپؐ کی تعلیمات کے مطابق عالم اسلام کے بڑھتے فاصلوں کو مٹانا چاہئے : علمائے اہلسنت
لوٹن ... بیڈفورڈ شائر میں جامعہ اسلامیہ غوثیہ لوٹن کو اسلامی تعلیمات اور شعائر کے حوالے سے منفرد حیثیت حاصل ہے۔ یہاں منائے جانے والے جشن عید میلادالنبی کی تشہیر کیلئے شہر میں باقاعدہ بل بورڈ لگایا گیا تھا جو برطانیہ میں اپنی نوعیت کا اعزاز تھا۔ تقریب کے مہمان خصوصی سرپرست اہلسنت پیر سید عبدالقادر شاہ گیلانی تھے جو ناسازی طبع کے باعث نہ آسکے۔ جبکہ مہتمم جامعہ علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی کی دعوت پر کائونٹی کے سرکاری اداروں کے افسران کے علاوہ پاکستان ہائی کمیشن کے نمائندے نے بھی شرکت کی۔ لارڈ قربان حسین، کونسلر ریاض بٹ، مفتی محمد حنیف قریشی، پروفیسر علامہ شاہد احمد رضا سمیت دیگر اہم شخصیات نے اس روح پرور تقریب کا حصہ بننے کا شرف حاصل کیا۔ معروف قاری نجم المصطفیٰ نے قرأت پیش کی اورممتاز ثنا خوانان مصطفیٰ خالد حسین خالد، ذوالفقار علی حسینی، سید الطاف حسین شاہ، قاری خاور اور دیگر نے نعتوں کے ہدیئے پیش کئے۔ پاکستان سے آئے ہوئے مناظر الاسلام مفتی محمد حنیف قریشی نے میلاد النبیؐ منانے کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ امام جلاول الدین سیوطیؒ نے آپؐ کے میلاد پر پانچ کتابیں تحریر کی ہیں اور لکھا ہے کہ ’’یہ ہمیشہ سے مسلمانوں کا طریقہ ہے کہ وہ نبیؐ کا میلاد کرتے آئے ہیں اور امام سیوطیؒ کو 100 مرتبہ آپؐ نے اپنا دیدار کرایا۔ اگر میلاد منانا بدعت ہوتا تو انہیں نبیؐ کا دیدار نہ نصیب ہوتا۔ پروفیسر شاہد احمد رضا نے کہا کہ عالم اسلام کے درمیان فاصلے بڑھ رہے ہیں۔ ہمیں آپؐ کی تعلیمات کو سامنے رکھ کر ان فاصلوں کو مٹانا چاہئے یہی عید میلاد النبیؐ کا پیغام ہے۔ لارڈ قربان حسین نے اس موقع پر علماء کرام کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے برطانیہ میں کمیونٹی کو صراطِ مستقیم پر رہنے کے لئے مثبت کردار ادا کیا ۔ لارڈ قربان کاکہناتھاکہ نوجوانوں کودینی تعلیم سے روشناس کرانے کے لئے انگریزی زبان کے ماہر زیادہ سے زیادہ علماء کرام کو تعینات کیاجائے ۔ کونسلر ریاض بٹ نے علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی کو خوبصورت پروگرام کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔ ہائی کمیشن کے نمائندے قونصلر سید شاہ زیب شاہ نے کہا کہ برطانیہ میں 1.3 ملین پاکستانی برطانوی لوگوں کے شانہ بشانہ یہاں کی ترقی میں شریک ہیں۔ ہمیں قرآن مجید اور سنت رسول پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے۔ یہی میلاد کا پیغام ہے۔ لامہ صاحبزادہ طیب طاہر نے کہا کہ حضور پاک ؐسراپا رحمت اور سراپا معجزہ بن کردنیامیں آئے۔ معروف نعت خواں ذوالفقار علی حسینی، الطاف حسین شاہ کاظمی، خالد حسین خالد، صاحبزادہ علی رضا اور دیگر نے آپؐ کے حضور عقیدتوں اور محبتوں کے پھول نچھاور کرکے جامعہ اسلامیہ غوثیہ میں ایسا مذہبی سماں پیدا کر دیا کہ ہر طرف سے وقفے وقفے سے روح پرور نعرے بلند کئے جاتے رہے۔ کانفرنس کا آغاز قاری نجم المصطفیٰ کی قرأت سے ہوا۔ نظامت کا فریضہ میزبان علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی نے ادا کیا۔ انہوں نے ا س موقع پر امت مسلمہ کو درپیش مسائل کے حل کیلئے خصوصی دعا کی کہ آج کے اس روح پرور اجتماع کے صدقے اللہ پاک کشمیر، فلسطین اور دیگر محکوم ملکوں کو آزادی کی نعمت عطا کرے۔ شام کے مسلمانوں پر رحم کرے۔ پاکستان کو استحکام بخش دے۔ کونسلر چوہدری محمد ایوب، قاضی عبدالرشید، کونسلر راجہ اسلم، کونسلر طاہر ملک، کونسلر بھٹی آف چشم، ارشد جماعتی، علامہ صاحبزادہ حبیب الحق، محمد صدیق نقشبندی، سابق میئر لوٹن چوہدری مسعود اختر، مولانا قاری محمد صادق، محمد سلیم خان، سید تاثیر حسین شاہ، سید امجد حسین شاہ، تحریک کشمیر کے سینئر نائب صدر چوہدری محمد شریف، مسلم کانفرنس کے راجہ محمد یعقوب خان، شبیر ملک، آزاد ملک، جے کے ایل ایف کے قاری عجائب، ملک اعجاز، این ایس ایف کے صادق سبحانی ، پی پی کے چوہدری محمد اکرم، مطلوب فیضی، چوہدری پرویز، سیاسی و کاروباری شخصیات راجہ شاہپال، ممتاز بٹ، سید حسین شہید سرور سمیت سیکڑوں احباب نے شرکت کی۔