مقبول خبریں
سیرت النبیؐ کے پیغام کو دنیا بھر میں پہنچانے کے لئے میڈیا کا کردار اہم ہے:پیر ابو احمد
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
مانچسٹر ٹائون ہال میں نئی روائت، لارڈ میئر نعیم الحسن کے ہمراہ کمیونٹی رہنمائوں نے میلاد النبی منایا
مانچسٹر ... یوں تو برطانوی شہر مانچسٹر کو پاکستان کے حوالے سے لاتعداد اعزازات حاصل ہیں لیکن لاہور سے آبائی تعلق رکھنے والے لارڈ میئر کونسلر نعیم الحسن کو ایسا اعزاز حاصل ہوا جو اس سے پہلے مانچسٹر کی تاریخ میں کسی کو حاصل نہ تھا۔ ٹائون ہال مانچسٹر کی 700 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ درود و سلام کی بارش ہوئی لارڈ میئر کونسلر نعیم الحسن نے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے کہ انہوں نے ٹائون ہال مانچسٹر کی مروجہ روایات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اپنے پیارے نبی رحمۃ اللعالمین کے یومِ ولادت کے سلسلہ میں میلاد اور برتھ ڈے کیک کاٹنے کے لئے علمائے کرام اور مسلم کونسلر کے ساتھ نئی تاریخ مرتب کی ہے۔ علمائے اہل سنت کے ممتاز عالم دین علامہ احمد نثار بیگ قادری نے کہا کہ تاجدار انبیاء محسن انسانیت ختم المرسلین صلی اللہ علیہ وسلم جنہیں اللہ کریم نے تمام مخلوق جن و انس ملائکہ سے بھی اول پیدا فرمایا عرش پر تمام روحوں کو جمع کرکے جب رب رحیم کریم نے سوال پوچھا کہ کیا میں تمہارا رب نہیں ہوں تو سب سے اول آقائے دو جہاں امام الانبیاء نور مجسم حبیب کبریاؐ نے ہی ہاں فرمایا تھا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے آج یہ خوشی ہورہی ہے کہ اس پاک تاجدار انبیاء صلی اللہ علیہ وسلم کا ٹائون ہال میں میلاد منایا جارہا ہے۔ علامہ ارشد مصباحی نے کہا کہ مسلمانوں کا طرۂ امتیازہے کہ وہ ہر مقام پر اپنے پیارے حبیب ؐ کے پیغام امن و فلاح انسانیت کو اجاگر کرتے ہیں۔ سابقہ ڈپٹی لیڈر سٹی کونسل مانچسٹر کونسلر نیلوفر صدیقی نے کہا کہ ہمیں اپنی بچیوں کو اسلامی تعلیمات سے روشناس کرانا چاہئے۔ علامہ شاہجہان مدنی نے کہا کہ لارڈ میئر نعیم الحسن اور سابقہ لارڈ میئر نے مانچسٹر کے مسلمانوں کی صحیح نمائندگی کی ہے۔ ڈی ایم ڈیجیٹل کے چیئرمین ڈاکٹر ملک نے کہا کہ میلاد النبیؐ کے سلسلے میں کرسمس کی طرح عام تعطیل کیلئے مسلمانوں کو اجتماعی آواز بلند کرنی چاہئے۔ دیگر شرکا میں ڈپٹی میئر اولڈھم کونسلر فدا حسین، علامہ قاری ظہور احمد، سکالر سہیل قادری، علامہ عقیل جلالی، کونسلر شوکت علی، کونسلر عابد چوہان، کونسلر آفتاب، کونسلر نسرین علی، قدیر احمد چوہان، ظہور احمد، چوہدری محمد شہباز سرور شامل تھے۔