مقبول خبریں
راچڈیل مساجد کونسل کی طرف سے مئیر کونسلر محمد زمان کی مئیر چیرٹیز کیلئے فنڈ ریزنگ ڈنر کا اہتمام
اوورسیز پاکستانیوں کے لئے خصوصی سیل بنایا جانا چاہئے: سلیم مانڈوی والا
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
برطانیہ میں آباد تارکین وطن کی مسئلہ کشمیر پر کاوشیں قابل تحسین ہیں:چوہدری محمد سرور
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
کشمیریوں کو ان کا حق دیئے بغیر خطے میں پائیدار امن کا حصول ممکن نہیں: راجہ نجابت حسین
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
برطانیہ میں مقیم کشمیری و پاکستانی 16مارچ کو بھارت کے خلاف مظاہرہ کریں گے: راجہ نجابت حسین
وہ بے خبر تھا سمندر کی بے نیازی سے!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
مانچسٹر میں دیگر مذاہب والوں کے ساتھ بہتر روابط کے لیے بطور پل کام کریں گے:لارڈ میئر نعیم الحسن
مانچسٹر ...میلاد النبی پر جہاں ہم دنیا کو یہ بتاتے ہیں کہ اسلام امن اور آشتی کا مذہب ہے اور نبی پاک پوری انسانیت کیلئے رحمت بن کر آئے وہیں ہمیں اپنے اعمال سے بھی یہ امورثابت کرنا چاہیئں۔ ان خیالات کا اظہار لارڈ میئر مانچسٹر کونسلر نعیم الحسن نے شیعہ علما کے ایک وفد سے میئر چیمبر میں ملاقات کے موقع پر کیا۔ مجلس علمائے شیعہ یورپ نارتھ ویسٹ کے وفد نے مولانا سید فدا حسین بخاری کی سربراہی میں یہ ملاقات کی۔ ان کے ہمراہ ڈاکٹر سجاد رضوی، قیصر بخاری، سید فرحت عباس شامل تھے۔ وفد نے لارڈ میئر کو تاجدار انبیا سرور کونینؐ کی ولادت باسعادت کے موقع پر پھول پیش کیے اور کہا کہ مجلس علمائے شیعہ یورپ دیگر اسلامی تحریکوں کے ساتھ مل کر امت مسلمہ کے خلاف ہونے والی سازشوں کے توڑنے کے لیے ممکنہ ا قدام کریں گے۔ لارڈ میئر نے مجلس شیعہ علمائے یورپ نارتھ ویسٹ کے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے انہیں یقین دلایا کہ وہ مسلم امہ میں اتحاد و ہم آہنگی کے لیے بھرپور تعاون کریں گے اور مانچسٹر کے لیے دیگر مذاہب رکھنے والوں کے ساتھ بہتر روابط کے لیے بطور پل کام کریں گے۔ اس موقع پر لیبر پارٹی امیدوار یورپی پارلیمنٹ کونسلر افضل خان نے کہا کہ اس وقت مسلمانوں کو اپنے اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے امن و آتشی کیلئے درگزر کی راہ اختیار کرنی چاہیے۔