مقبول خبریں
پاکستان کا دورہ انتہائی کامیاب رہا ،ممبر برطانوی پارلیمنٹ ٹونی لائیڈ و دیگر کی پریس کانفرنس
مشتاق لاشاری سی بی ای کا پورٹریٹ کونسل ہال میں لگا نے کی تقریب، بیگم صنم بھٹو نے نقاب کشائی کی
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
بھارت اپنے انتخابات کی وجہ سے کنٹرول لائن پر جارحیت کررہاہے، عالمی برادری روکے: لارڈ نذیر
لوٹن ... پیغمبرگرامی اسلام حضرت محمد ﷺ کی ذات نے مردہ معاشرے کو زندہ کیا اور زندگی کا نیادستور بھی دیا۔ آپ ؐ کی آمدنے پوری کائنات کو روشن کردیا۔ ان خیالات کا اظہار مہمان مقررین نے ہاؤس آف لارڈ ز برطانیہ کے رکن اور معروف سیاسی و سماجی شخصیت لارڈ نذیر احمد کے اعزازمیں مسلم لیگ ن آزادکشمیرکے رہنماء اور سماجی شخصیت سید حسین شہید سرور کی جانب سے منعقدہ عشائیہ میں کیا۔ لارڈ نذیرکی آمد کے موقع پر سید حسین شہید سرور اور لارڈ قربان حسین نے مہمان خصوصی کا استقبال کیا۔تقریب کے دوران سیرت النبی ؐ پر بھی گفتگو ہوئی۔مقررین نے کہاکہ آپؐ کی تعلیمات پوری انسانیت کے لیے ہیں۔ لارڈ نذیر نے اپنے خطاب میں سید حسین شہید سرور کا شکریہ اداکیا اور ان کی خدمات کو سراہا۔انھوں نے لارڈ قربان حسین کی عوامی خدمات پر انھیں بھی خراج تحسین پیش کیا۔ پروفیسر مسعود ہزاروی نے تلاوت کی اور نبی اکرم ؐ کی حیات طیبہ پر گفتگو کی۔ چوہدری دلپذیر نے میاں محمدبخش کا نعتیہ کلام پیش کیا۔ تقریب میں ڈپٹی میئر لیوٹن فاضل ضیاء ، کونسلر راجہ وحیدسابق میئرلیوٹن، راجہ فریاد خان، ، ملک نعیم (امریکہ)، شیراز خان، ابرار قریشی، چوہدری نثارعلی احمد، راجہ نثارخان، عارف چوہدری، امین پوٹھی، نذیرپوٹھی، چوہدری اصغر پوٹھی، جہانگیر خان جے۔پی، عمران چوہدری، ملک فیصل سلطان، عامر چوہدری، چوہدری غفار پولا، شاہد محمود، محمد رضا اور شاہد حسین سید بھی شریک ہوئے۔ تقریب سے خطاب کے دوران لارڈ نذیر احمد نے پاکستان کے حالات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم میاں نوازشریف پاکستان کے مسائل حل کرنے میں سنجیدہ ہیں۔انھوں نے کنٹرول لائن پر آئے دن فائرنگ پر تشویش ظاہرکرتے ہوئے کہاکہ بھارت اپنے انتخابات کی وجہ سے کنٹرول لائن پر جارحیت کررہاہے۔عالمی برادری کو چاہیے کہ اس کو روکے ۔ منگلاڈیم کے متاثرین کے بارے میں لارڈ نذیرنے امید ظاہرکی کہ منگلاڈیم کے متاثرین کی آباد کاری کے لیے اقدامات کئے جائیں گے۔ انھوں نے برطانیہ میں پاکستانیوں سے کہاکہ وہ پاکستان میں ہائیڈرل پاور پراجیکٹس میں سرمایہ کریں تاکہ توانائی میں کمی کے مسئلے کو حل کیاجاسکے۔اس موقع پر سید حسین شہید سرور نے کہاکہ میاں نوازشریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن کی حکومت تہیہ دل سے پاکستان کے مسائل حل کرنے میں کوشاں ہیں اور آزادکشمیرمیں مسلم لیگ راجہ فاروق حیدر کی قیادت میں متحد ہے۔انھوں نے مسئلہ کشمیرخصوصاًمقبوضہ کشمیرکے حالات کے بارے میں کہاکہ کشمیریوں کوان کے حقوق ملنے چاہیں۔ ان پرناانصافیاں ختم ہونی چاہیں تاکہ کشمیری خوشحال زندگی بسر کرسکیں۔ کشمیرمیں امن ہوگاتوپورے خطے میں خوشحالی آئے گی۔انھو ں نے زوردے کرکہاکہ کشمیری قوم اپنے حق خودارادیت سے کبھی بھی دستبردارنہیں ہوگی۔ بھارت کشمیریوں کے خلاف سنگین جرائم میں ملوث ہے۔انھوں نے کہاکہ سارا جنوبی ایشیاء اور پوری عالمی برادری یہ جانتی ہے کہ انسانی حقوق کشمیریوں کی ایک آرزو ہے اور کشمیری قوم اپنے حق خودارادیت پر کبھی بھی سودابازی نہیں کرے گی۔