مقبول خبریں
پاکستان کا دورہ انتہائی کامیاب رہا ،ممبر برطانوی پارلیمنٹ ٹونی لائیڈ و دیگر کی پریس کانفرنس
مشتاق لاشاری سی بی ای کا پورٹریٹ کونسل ہال میں لگا نے کی تقریب، بیگم صنم بھٹو نے نقاب کشائی کی
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
سرکار دو عالم کی پیروی ہی میں تمام انسانوں کی فلاح اور کامیابی پوشیدہ ہے: پیر سیدمحمد شبیر علی شاہ گیلانی
راچڈیل ...سرکار دو عالم حضرت محمدصلی اللہ علیہ وسلم کی ذات اقدس ازل سے ابد تک رحمت اللعالمین ہے اور آپؐ کی پیروی اور سچی محبت ہی میں تمام انسانوں، جانداروں، زمین و آسمان اور ذرے ذرے کی فلاح اور کامیابی پوشیدہ ہے، ان خیالات کا اظہار جامعہ حیدریہ راچڈیل میں جشن میلاد النبیؐ کے سلسلے میں منعقدہ تقریب میں آستانہ عالیہ چورہ شریف کے سجادہ نشین پیر سیدمحمد شبیر علی شاہ گیلانی مجددی نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ کے ہر دور میں مختلف قسم کے نظام پوری شان و شوکت کے ساتھ جلوہ گر ہوئے اور پیش کرنیو الے انہیں انسانیت کے دکھوں کا واحد مداوہ کہتے رہے۔ کمیونزم اس کی واضح ترین مثال ہے لیکن انسانوں کے بنائے ہوئے اس نظام نے جو خرابیاں پیدا کیں اور پھر ان کا جو حشر ہوا وہ سب کو معلوم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام اللہ تعالیٰ کا نازل ایک ایسا مکمل نظام حیات ہے جو گزشتہ 14 سو سال سے دنیا میں موجود ہے اور تاقیامت تک رہے گا یہ ایک ایسا نسخہ کیمیا ہے جس میں دنیا کے ہر دور مین ان کے مسائل اور ضرورتوں کا مکمل حل موجود ہے انہوں نے کہا کہ تاجدار مدینہ کی تشریف آوری سے ظلمت، جہالت اور گمراہی کے اندھیروں میں ایسا اجالا ہوا جس نے پوری انسانیت کو اپنی منزل تک پہنچا دیا۔ مفتی منیر الزمان چشتی نے کہا کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد دین کی ترویج و اشاعت کا سلسلہ ختم نہیں ہوا بلکہ یہ سلسلہ مشائخ عظام اور بزرگان دین کے ذریعے سے آج بھی جاری و ساری ہے۔ مفتی عبدالرحیم مجددی نے کہا کہ میلاد النبیؐ انسانی تاریخ کا وہ عظیم دن ہے جس دن غلامی استحصال اور ظلم سے انسانیت کو آزادی نصیب ہوئی۔ مولانا صدیق کوثر نے کہا کہ عشق محمدؐ کا تحفہ دنیا کی کوئی طاقت ہم سے نہیں چھین سکتی۔ مولانا محمد یٰسین نے کہا کہ جلوس و محافل میلاد غیر مسلم دنیا میں تبلیغ اسلام کا بہترین اور موثر ذریعہ ہیں۔ بارہ رسالت مآب ؐ میں نذرانہ عقیدت خلیفہ محمد رفیق نقشبندی، قاری عبدالمجید، قاری ارشد محمود مجددی اور قاری بشیر بزمی نے پیش کیا تقریب میں نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔