مقبول خبریں
پاکستانی کمیونٹی سنٹر اولڈہم میں بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا انعقاد، برطانیہ بھر سے 20 ٹیموں کی شرکت
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
سپیڈی ٹرائل ہو ں تو اوورسیز پاکستانی بے خوف و خطر وطن میں سرمایہ کاری کا آغاز کردیں: زبیر گل
لاہور ... مسلم لیگ (ن) برطانیہ کے صدر زبیر گل نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانی وزیراعظم نواز شریف کو مرد بحران سمجھتے ہیں اور انہیں اعتماد ہے کہ ملک سنبھالنے والا آ گیا ہے۔ اوورسیز پاکستانیوں کو نواز شریف حکومت سے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں۔ باالخصوص پاکستان میں سرمایہ کاری کے خواہش مند اوورسیز پاکستانیز اور غیرملکی سرمایہ کار چاہتے ہیں کہ پاکستان میں ان کو تحفظ ملے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوائے وقت لاھور کے دورے کے موقع پر پاکستان کے بزرگ صحافی ایڈیٹر انچیف نوائے وقت گروپ مجید نظامی سے ان کے دفتر میں ملاقات میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو اپنے ملک میں سرمایہ کاری کے حوالے سے تحفظات میں کہا کہ یہاں دیوانی عدالتوں کا سست نظام ان کے لئے انصاف میں رکاوٹ بنتا ہے۔ انہوں نے تجویز پیش کی کہ جس طرح بھارتی پنجاب میں اوورسیز بھارتیوں کے لئے خصوصی عدالت میں موجود ہے جو تین تاریخوں میں انہیں انصاف فراہم کر دیتی ہے اسی طرز کی عدالت پاکستان میں بھی قائم کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ وہ وزیراعظم پاکستان سے درخواست کرتے ہیں کہ ایسی عدالت میں سپیڈی ٹرائل ہو تو اوورسیز پاکستانی بے خوف و خطر پاکستان میں سرمایہ کاری شروع کر دیں گے۔ مجید نظامی نے اوورسیز کمیونٹی میں متحرک اور حبالوطنی سے بھر پور کردار ادا کرنے پر زبیر گل کو شاباش پیش کی۔ اس موقع پر مسلم لیگ ن نارتھ ویسٹ طرطانیہ کے صدر راجہ سجاد بھی انکے ہمراہ تھے۔