مقبول خبریں
جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی برطانیہ برانچ کے زیرِ اہتمام فکر مقبول بٹ شہید ورکز یونیٹی کنونشن کا انعقاد
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
مسلمان یورپ میں اسلام کی سربلندی کے لئے بے مثال کام کر رہے ہیں:پیر صوفی محمد اصغر اسلمی
بولٹن ...غوثیہ مسجد بولٹن میں جشن میلادالنبیؐ اور خواجہ حضرت پیر صوفی محمد اسلمؒ کے آستانہ عالیہ شادپور شریف کے سالانہ عرس کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اہلسنت کے مصروف عالم دین مفتی عنصرالقادری نے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم رہتی دنیا تک رحمت للعالمین بن کر تشریف لائے آپ نے تمام فرسودہ اور باطل رسومات کا خاتمہ کرکے دنیا کو علم و آگاہی کی روشنی دی اور نبی کریمؐ کی تعلیمات کا خلاصہ ہی ہے کہ ہم اپنی زندگی میں ایسے عمل صالح سرانجام دیں کہ جس سے ہمیں دنیا اور آخرت دونوں میں سرخروئی حاصل ہو۔ تقریب کی صدارت پیر خواجہ صوفی ریاض احمد اسلمی سجادہ نشین دربارہ عالیہ شادپور شریف نے کی جبکہ مقررین میں پیر خواجہ صوفی محمد اصغر اسلمی، صاحبزادہ ارشد محمود، صاحبزادہ رضا احمد، صاحبزادہ شہزاد احمد، صوفی عبدالجبار، صوفی محمد اکرم، صوفی محمد حنیف، ڈاکٹر امجد محمود، صوفی ارشد محمود ، سابق لارڈ میئر مانچسٹر کونسلر افضل خان، قاری سعد سلطانی، علامہ غلام ربانی افغانی، مفتی عنصرالقادری اور قرب و جوار سے آئے نعت خواں حضرات کے علاوہ عالمی سطح پر مانے جانے والے افراد نے حمد و ثنا ، منقبت اور نعتیں پیش کیں۔ مقررین نے کہا کہ مسلمان برطانیہ سمیت یورپی ممالک میں کٹھن حالات میں رہ کر بھی اسلام کی سربلندی کے لئے جس طرح کام کر رہے ہیں وہ نئی نوجوان نسل کے لئے خوبصورت مثال ہے۔ انہوں نے کہا حضور اکرمؐ ایک طرف امن محبت شفقت اور انسانیت کا پیغام لائے تو دوسری طرف ہمیں ظلم و جبر ناانصافی کے خلاف لڑنے کا درس بھی دیا ہے۔ تقریب کے میزبان صوفی مشتاق حسین نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ خواجہ خواجگان کے مشن کو جاری و ساری رکھتے ہوئے نوجوان نسل کو دین اسلام کی تعلیمات سے بہرہ مند کرکے بے راہ روی سے چھٹکارا دلایا جائے گا۔ تقریب کی ابتدا قاری سعد سلطانی کی تلاوت کلام پاک سے کی گئی اور بارگاہ رسالت میں گلہائے عقیدت انٹرنیشنل نعت ایسوسی ایشن کے چیئرمین قاری جاوید اختر، صوفی حسن عماد، قاری سمندری خان اور نسیم حسن نے پیش کئے- اس سے قبل بولٹن کی گلیوں میں میلاد النبی کا شاندار جلوس نکالا گیا جس میں ہزاروں عاشقان رسول نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات کو مشعل راہ بنایا جائے گا۔ اس جلسہ و جلوس میں شرکت کیلئے لندن سے خصوصی طور پر والتھم اسٹو کے کونسلر محمود حسین کوچز میں ساتھیوں کو لیکر بولٹن پہنچے تھے۔