مقبول خبریں
پاکستانی کمیونٹی سنٹر اولڈہم میں بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا انعقاد، برطانیہ بھر سے 20 ٹیموں کی شرکت
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
جو دنیا میں اچھے کام کرتا ہے آخرت میں اجر کا حقدار ٹھہرایا جائے گا: پیر معروف حسین نوشاہی
اولڈھم، گریٹر مانچسٹر ...حضور پاک کی ذات اقدس پوری انسانیت کیلئے باعث رحمت و برکت ہے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم وجہ ِ وجود ِ کائنات ہیں اور رحمت العالمین نے اپنی ساری زندگی توحید،حق سچ ، پیارو محبت، رواداری اورانسانیت کا درس دیا۔ آپ پوری انسانیت کیلئے فلاح بہبود اور عالمی امن کا ضابطہ حیات لے کر آئے اور دور حاضر کی بے چینی اضطراب دنیا بھر میں جنگ وجدل بے سکونی اور روحانی مسائل کا حل اسوہ حسنہ پر عمل پیرا ہونے سےمل سکتا ہے ،آج اتحاد امت مسلمہ بقائے انسانیت کے لئے لازم وملزوم بن چکی ہے۔ ان خیالات کا اظہار پیر سید معروف حسین شاہ نوشاہی نے جامع مسجد گرین گیٹ اولڈھم میں منعقدہ تقریب عید میلاد النبی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب کا آغاز تلاوت قآن پاک سے ہوا جسکی سعادت قاری بلال نے حاصل کی، نظامت کے فرائض قاری عبدالشکور نے ادا کئے۔ حاجی محمد عارف نے سیف الملوک پیش کی، مسجد کمیٹی کے صدر حاجی مہربان اور ٹرسٹی راجہ آفتاب شریف نے ابتدائی کلمات ادا کرتے ہوئے شرکا کو خوش آمدید کہا اور رحمت دو عالم کی ولادت با سعادت کی اس تقریب میں دور دراز سے آنے والوں کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔ ناسازی طبع کے باوجود تقریب میں شریک مہمان خصوصی پیر سید معروف حسین شاہ نوشاہی نے اپنے خطاب میں مذید کہا ہمارا سب سے بڑا المیہ ہے کہ عمل کے بجائے بلند وبانگ پر انحصار کیاجارہا ہے، سرور کونین ؐ نے اللہ کے آخری نبی اور حبیب کبریا ہونے کے باوجود اپنی زندگی میں عمل کرکے دکھایا، اخلاق میں آپ سب سے اعلیٰ ہیں ، آج بھی امت مسلمہ اگر کامیابی چاہتی ہے تو حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی یوم پیدائش کے حوالے سے اپنی زندگی میں عمل صالح قرآن وسنت کے مطابق پیدا کریں اور پوری انسانیت کی فلاح بہبود اور امن کے لئے کوشاں ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ جو انسان دنیا میں اچھے کام کرتا ہے اسے ہی آخرت میں اجر کا حقدار ٹھہرایا جائے گا۔ امت محمدی کے پیروکار ہوتے ہوئے ہمیں اپنے اعمال پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ (بیورورپورٹ: فیاض بشیر)