مقبول خبریں
عبدالباسط ملک کے والدحاجی محمد بشیر مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
ہم نبی کریم کے صیح معنوں میں غلام بن جائیں تو روز محشر شرمندگی سے بچ جائینگے، فیضان اسلام
مانچسٹر ... نبی مکرم ‘ تاجدار مدینہ ‘ آقا دو جہاں کی ولادت باسعادت کے سلسلہ میں ماہ ربیع الاول شروع ہوتے ہی رحمتوں اور برکتوں کا نزول شروع ہو جاتا ہے ہر گھر میں نبی کی آمد کے چرچے اور خوشیاں منائی جاتی ہیں ‘ آمد مصطفی کی جشن کی تیاریوں میں ہر چھوٹا بڑا ‘ بزرگ ‘ نوجوان ‘ خواتین اور ہر اہل اسلام شریک ہوتا ہے ‘ برطانیہ سمیت پوری دنیا میں آپ کی ولادت پر عید میلاد النبی کے جلوس نکالے جاتے ہیں۔فیضان اسلام ٹرسٹ کے زیراہتمام بھی امسال عید میلاد النبی پورے وقار کیساتھ منایا گیا۔ ایک روح پرور محفل کا اہتمام کیا گیا جس میں برطانیہ بھر سے مقتدر ‘ علماءو مشائخ ‘ سماجی و مذہبی رہنما ‘ اسکالرز بھی شریک ہوئے ‘ پیر ظہیر الدین نے اس محفل کی صدارت کی جبکہ علام غلام ربانی افغانی ‘ علامہ مفتی مصباح المالک لقمان ‘ لارڈ میئر مانچسٹر کونسلر نعیم الحسن ‘ امیدوار یورپین پارلیمنٹ کونسلر افضل خان ‘ علامہ شاہجہان مدنی ‘ حافظ محمد سعید مکی ‘ قاری نجم المصطفی ‘ حافظ محمد خرم رفیق ‘ علامہ محمد بخش ‘ احمد رضا قادری ‘ گل تعارف میاں خان اور دیگر اہم شخصیات و ثناءخوان مصطفی بھی شریک ہوئے ۔مقررین نے کہا رحمت دو عالم کے ظہور سے گمراہی کا خاتمہ ہوا اور ہر سو روشنی پھیل گئی ‘ آپ نے انسانیت کو جینے کا شعور دیا ‘ تمام انسانی حقوق کی بالا دستی قائم کی امن پیار ‘ محبت اور اتحاد کا پیغام عام کیا مسلمان پیارے نبی کے احکامات کی پیروی کرکے دنیا وی مسائل سے نجات حاصل کر سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ اسلام میں دہشت گردی ‘ انتہا پسندی ‘ اور نفرت کی قطعا کوئی گنجائش نہیں ہے ‘ کیونکہ اسلام امن پسند ملک ہے ‘ اور یہی دین اسلام کی عظیم تعلیمات ہیں ‘ صاحبزادہ پیر ظہیر الدین صدیقی نے کہا کہ حضور کا تذکرہ عین عبادت ہے ربیع الاول کا مہینہ آپ کی ولادت ‘ رسالت ‘ ہجرت ‘ اور آ پ کی دنیا سے رخلت کا مہینہ ہے اس لیے ہمیں نبی کریم کی سنت پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے علامہ مفتی مصباح المالک نوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا علامہ غلام ربانی افغانی نے فیضان اسلام سینٹرمانچسٹر میں ایک فقید المثال محفل منعقد کر کے لوگوں کے جیت لیے ہیں ‘ ہمیں بھی انکی وجہ سے موقع کہ نبی کریم کے جشن ولادت کی خوشیوں میں شامل ہو جائیں لارڈ میئر کونسلر نعیم الحسن نے کہا کہ برطانیہ میں نبی مکرم کی آمد کا جشن ہر گھر میں منایا جا رہا ہے ہمیں اس بابرکت اور خوشی کے موقع پر امن اتحاد اور پیار و محبت کے پیغام کو عام کرنے کیلئے کاوشیں کرنی چاہیے ‘ سابق لارڈ میئر کونسل محمد افضل خان نے کہا کہ غلام ربانی افغانی نے ایک عظیم الشان محفل کا انعقاد کر کے ماحول کو خوشگوار اور پرکشش بنادیا ہے جہاں نبی کا ذکر اور اللہ کی رحمتوں کا نزول ہو رہا ہے ‘ تقریب میں جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت برطانیہ و یورپ کے نائب صدر امجد حسین مغل ‘ مانچسٹر کی معروف کاروباری چوہدری سعید عبداللہ ‘ محمد شہباز ‘ ٹی وی اینکر محمد شفیق قادری نقشبندی ‘ عابد اقبال ‘ استاد صفدر مدنی نقشبندی ‘ محمد خان ‘ مفتی عبد المناف قادری ‘ محمد نعیم نقشبندی ‘ عمران حسن قادری ‘ خاور عظیم قادری سمیت دیگر مکاتب فکر کے لوگوں نے بھی شرکت کی۔