مقبول خبریں
نائجیریا کمیونٹی ایسوسی ایشن کا میئر چیئرٹی فنڈریزنگ ڈنر کا اہتمام ،مئیر کونسلر محمد زمان کی خصوصی شرکت
بریگزیٹ بحران :کنزرویٹو پارٹی کی تین خواتین ممبر کی آزاد گروپ میں شمولیت
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
میئرآف لوٹن (برطانیہ) نے شاہد حسین سید کو کمیونٹی سروسز پر شیلڈ پیش کی
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
راجہ نجا بت حسین کی صدر آزاد کشمیر سردار مسعود اور وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر سے ملاقات
میں روشنی سے اندھیرے میں بات کرتا ہوں!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
اوورسیزشکایات ونگ کے قیام سے بیرون ملک پاکستانیوں کےمسائل کے حل میں مدد ملے گی: احمد شہزاد
لندن ... ہیومن رائٹس سوسائٹی آف پاکستان یو کے چیپٹر کے چیئرمین احمد شہزاد او بی ای نے بیرون ملک پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے سپریم کورٹ کی ہیومن رائٹس سیل میں شکایت ونگ کھولنے پر چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آخر کار اوورسیز پاکستانیوں کی محنت رنگ لے آئی ہے، جن میں ان کی پیش کردہ پٹیشن بھی شامل تھی۔ انہوں نے کہا وہ دو سال تک مسلسل اس تگ و دو میں رہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کا فوری حل نکالا جائے اس سلسلے میں اس وقت کے چیف جسٹس سمیت لا سیکریٹری، سیکریٹری الیکشن کمیشن اور دیگر اعلی حکام سے ملاقاتیں کرکے معاملے کو آگے بڑھایا۔ احمد شہزاد نے مزید کہاہے کہ بیرون ملک پاکستانیوں کو قبضہ گروپوں کے خلاف تحفظ دلوانا ابھی باقی ہے جس کے لئے ہماری کوششیں جاری رہینگی، انہوں نے کہا کہ اپنی اس پٹیشن کے لئے انہیں تین بار سپریم کورٹ پاکستان جانا پڑا اور تگ ودو کرنا پڑی۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل جوڈیشنل کمیٹی کے اجلاس میں سوچ بچار کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کے مقدمے نئے اور پرانے تیزی سے سنے جائیں اور ہیومن رائٹس سیل میں ایک شکائیت ونگ کھولنے کا حکم بھی دیا گیا۔اس معاملے میں برطانیہ میں پاکستانی میڈیا کے علامہ پاکستان میں ایس، ایم ظفر، ڈاکٹر خالد رانجھا اور جسٹس زاہد حسین نے اہم کردار ادا کیا، احمد شہزاد نے کہا کہ امیدظاہر کی شکایات درج کرانے کے طریقہ کار کے بارے میں تفصیلات جلد سامنے لائی جائیں۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ شکایات ونگ کے اقدام سے اوورسیز پاکستانیوں کو مسائل کے حل میں کافی مدد ملے گی۔ احمد شہزاد نے کہا فی الحال عوام اپنی شکایات کیلئے ہائی کمیشن کو درخواست دینگے یا اسلام آباد فیکس نمبر 0092519220581 پر بھیجیں گے۔