مقبول خبریں
اولڈہم ٹاؤن میں پہلی جنگ عظیم کی صد سالہ تقریب،جم میکمان،مئیر کونسلر جاوید اقبال و دیگر کی شرکت
مشتاق لاشاری سی بی ای کا پورٹریٹ کونسل ہال میں لگا نے کی تقریب، بیگم صنم بھٹو نے نقاب کشائی کی
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
حکومت نے نایئکوپ کا اجراکرکے اوورسیز کمیونٹی کیلئے وطن کاسفرآسان بنا دیا : کونسلر عتیق الرحمن
اولڈھم ...حکومت پاکستان اوورسیز کمیونٹی کی سہولیات کے جو اقدامات کر رہی ہے برطانیہ میں موجود تمام عوامی نمائندوں کو اس سے فائدہ اٹھانا چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار کونسلر عتیق الرحمان نے پاکستان قونصلیٹ مانچسٹر کے زیر اہتمام نادرہ سرجری کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں کیا۔ اولڈہم میٹروپولیٹن کونسل کی مڈلک ویل وارڈ میں کونسلر یاسمین طور اور کونسلر عتیق الرحمن کے تعاون سے لگائی جانے والی سرجری سے کمیونٹی کی خواتین اور بچوں نے بھرپور فائدہ اٹھایا اور اپنی تسلی کے مطابق نائکوپ کارڈز بنوانے کیلئے تمام مراحل طے کئے۔ واضع رہے نائکوپ کارڈ ہونے کی صورت میں پاکستان جانے کیلئے ویزے کی ضرورت نہیں رہتی۔ اس موقع پر مڈلک ویل وارڈ سے کونسلر یاسمین طور نے کہا کہ حکومت پاکستان نے اوورسیز کیلئے نایئکوپ کا اجراکرکے بیرون ممالک پاکستانیوں کیلئے وطن عزیز میں سفر کرنا آسان بنا دیا ہے۔ مڈلک ویل وارڈ کے کونسلر عتیق الرحمن نے کہا کہ ہفتہ کی چھٹی کے دن سرجری کے قیام کا مقصد خصوصاً ایسے افراد کو سروس مہیا کرنا مقصود تھا جو پانچ روز کام ہر ہونے کی وجہ سے اس سہولت محروم چلے آرہے تھے۔ اولڈہم میٹروپولیٹن کونسل کی حدود میں قائم کی جانے والی سرجری میں نادرا مانچسٹر کی ٹیم کے ممبران عمر نسیم، سہیل عمران ملک، سلیمان سجاد، جیری فیڈیکس کی مریم رشید، یو بی ایل کے نعمان اصغر نے اولڈہم اور گردو نواح سے آنے والے درخواست گزاروں کیلئے خدمات انجام دیں۔ نادرا آفس مانچسٹر کے منیجر عمر ریاض نے اس موقع پر کہا ہے کہ برٹش پاکستانیوں کو سفری سہولیات بہم پہنچانے کیلئے فوری دستاویزات کی فراہمی کے طریقہ کار کو مزید بہتر اور موثر بنایا جارہا ہے۔ نادرا کے دفتر تک رسائی حاصل کرنے سے حاصل کرنے سے قاصر بچوں، بوڑھوں اور معذور افراد کو ان کے شہروں میں مقامی سطح پر سرجریاں قائم کرکے نایئکوپ کارڈ کے اجرا کی سروس مہیا کی جارہی ہے۔