مقبول خبریں
پاکستان کا دورہ انتہائی کامیاب رہا ،ممبر برطانوی پارلیمنٹ ٹونی لائیڈ و دیگر کی پریس کانفرنس
مشتاق لاشاری سی بی ای کا پورٹریٹ کونسل ہال میں لگا نے کی تقریب، بیگم صنم بھٹو نے نقاب کشائی کی
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
جیمز ایلس کا مسئلہ کشمیر کیلئے کردار و عمل انہیں دیگر ممبران پارلیمنٹ سے ممتاز کرتا ہے:محبوب بھٹی
ہائی ویکمب ... یورپین ممبر آف پارلیمنٹ وچیئرمین آل پارٹی پارلیمانی گروپ ان برسلز جیمز ایلس نے ہمیشہ کشمیری عوام کے حق ، حق خود ارادیت اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو رکوانے کے لئے واضح اور دوٹوک موقف اپنائے رکھا جو انہیں عصر حاضر کے دیگر تمام مسئلہ کشمیر دوست پارلیمنٹیرینز میں ممتاز کرتا ہے۔سابق چیئرمین ویکمب ڈسٹرکٹ کونسل کونسلر محبوب حسین بھٹی نےان خیالات کااظہار اپنے گھر ہائی ویکمب میں ایم ای پی جیمز ایلس سے ملاقات میں کیا۔ جسٹس آف پیس محبوب حسین بھٹی نے ایم ای پی جیمز ایلس کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا ریکارڈ پیش کرتے ہوئے کہا کہ جیمزایلس نے یورپین پارلیمنٹ جیسے موثر ادارے میں کشمیری عوام کی آزادی کے لئے ایک امید کی شمع روشن کی ، جس پر کشمیری عوام انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں چیئرمین محبوب حسین بھٹی نے کہا کہ جیمزا یلس نے ایک صحیح ہمدرد دوست کی طرح مسئلہ کشمیر کو ہر فورم پر اٹھایا اور جانداری کے ساتھ مسئلہ کشمیر کو ہر فورم پر اپنی آواز کو بلند کیا۔ ایم ای پی جیمزایلس نے کہا کہ وہ آئندہ ایم ای پی رہیں یا نہ رہیں مسئلہ کشمیر کے ساتھ ان کی وابستگی اٹوٹ انگ ہے۔ ممبر یورپین پارلیمنٹ جیمزا یلس نے کہا کہ انسانی حقوق کے زبردست داعی ہیں اور مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنا ان کو دلی تسکین فراہم کرتا ہے۔ اب تک جیمزا یلس نے مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے کئی گلوبل ڈس کورس منعقد کیے جن میں بھارت پاکستان مقبوضہ کشمیر آزاد کشمیر کی معروف قیادت کو بحث و مباحثے کا موقع فراہم کرکے مسئلہ کو حل کرانے کی سعی کی۔ جیمزایلس کا ایک کارنامہ یہ بھی ہے کہ انہوں نے آئم نکلسن کی جانبدارانہ رپورٹ میں اپنا اثر رسوخ استعمال کرکے972ترامیم کروا کر اسے یورپین پارلیمنٹ سے منظور کروایا۔