مقبول خبریں
برطانوی حکومت مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے:ایم پی جیوڈتھ کمنز
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
خطے میں میرٹ کی بالادستی کیلئے اپنوں کی ناراضگی مول لی، نسل نو کو فائدہ ہوگا:وزیر اوقاف افسر شاہد
راچڈیل ۔۔۔ ڈڈیال کی دھرتی کو اعزاز حاصل ہے کہ اس نے مولوی عبداللہ، عبدالخالق انصاری، پیر علی جان شاہ، چوہدری محمد زمان اور چوہدری یوسف جیسے نامور اور عظیم سپوت پیدا کئے جنہوں نے ناصرف علاقہ بلکہ پورے کشمیر کا نام روشن کیا۔ مجھے یہ اعزاز ملا کہ میں بھی اس دھرتی کیلئے کچھ کروں اور اسکا حق ادا کروں، مجھے سیاست ورثے میں نہیں ملی، میرے والد کی خواہش تھی کہ میں اعلی تعلیم حاصل کروں، آج میں جس مقام پر بھی ہوں والدین کی محنت اور دعائوں کا طفیل ہے۔ ان خیالات کا اظہار حلقہ ڈڈیال سے منتخب ممبر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی اور وزیر اوقاف چوہدری افسر شاہد ایڈووکیٹ نے راچڈیل کے مقامی ریسٹورنٹ میں بابو علی اصغر صدر مقامی لبرل ڈیموکریٹس اور جاوید مغل کی جانب سے دئے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ افسر شاہد نے کہا میں سیاست میں تبدیلی کا عزم لیکر میدان میں آیا ہوں اسکا اثر آنے والی نسلیں دیکھیں گی۔ میرے حوالے سے مخالفین منفی پروپیگنڈہ کرتے رہے ایک دفعہ مجھے صرف ١٩٤ ووٹوں سے شکست دی گئی میں پھر بھی مخالف امیدوار کو مبارکباد دینے گیا۔ میری کوشش ہے کہ کوئی ایسا کام نہ کرون جس سے میری یا مجھ سے جڑے کسی بھی فرد کی سبکی کا باعث بنے۔ انہوں نے کہا منگلا ڈیم نے ڈڈیال کی تہذیب و ثقافت تباہ کرکے رکھ دی ہے۔ اس منصوبے کی جتنی لاگت تھی اس سے کم خرچ پر بجلی اور پانی دوسرے ذرائع سے حاصل کیے جا سکتے تھے۔ پیپلز پارٹی کی عوامی حکومت نے معاہدے پر عملدرآمد کرانے کیلئے واپڈا پر دبائو ڈالا۔ افسر شاہد نے کہا تحصیل ڈڈیال میں محکمہ مال کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کیا جارہا ہے، اگلے الیکشن سے قبل حلقہ سے پٹواری کلچر ختم کر دیا جائے گا۔ زمینوں سے متعلق تمام معلومات ویب سائٹ سے حاصل کی جا سکیں گی۔ انہوں نے کہا میں نے اپنے ووٹروں کی ناراضگی مول لے لی مگر میرٹ کو یقینی بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوری۔ انہوں نے کہا ازاد کشمیر کی موجودہ حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے اور ریکارڈ ترقیاتی کام کئے جا رہے ہیں۔ تقریب کا آغاز قاسم اسلم کی تلاوت کلام پاک سے ہوا، نظامت کے فرائض کونسلر وزیر شاہ نے ادا کئے، جبکہ میزبان تقریب بابو علی اصغر نے مہمان خصوصی کو خوش آمدید کہا۔ انہوں نے کہا آمروں کی بار بار مداخلت سے وطن عزیز میں جو سیاسی ماحول خراب ہوا ہے اسے ٹھیک کرنے میں وقت لگے گا اسلئے ضروری ہے کہ صبر کیساتھ جمہوری روایات کو پروان چڑھنے دیا جائے۔ راچڈیل کے کونسلر علی عدالت نے کہا کشمیر کے حوالے سے عوام میں شعور بیدار کرنے کی ضرورت ہے۔ کونسلر آفتاب حسین نے کہا چوہدری افسر شاہد ایک سچے اور ایماندار سیاستدان ہیں۔ کونسلر افتخار احمد نے کہا چوہدری افسر شاہد نے نظریاتی سیاست میں نام بنایا ہے انہوں نے پیغام دیا کہ ترقی کیلئے ہمیں تمام تر تعصبات سے بالاتر ہونا ہوگا۔ سابق میئر راچڈیل ذوالفقار علی نے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر کیلئے نوجوان نسل کی رہنمائی کی اشد ضرورت ہے۔ اس موقع پر لیاقت علی، کونسلر غلام حسین نے بھی اظہار خیال کیا جبکہ مسلم کانفرنس برطانیہ کے صدر چوہدری بشیر رٹوی، چوہدری محمد اکرم، چوہدری علی سرور، چوہدری محمد اسلم، چوہدری محمد عجائب، چوہدری بشارت حسین، چوہدری رفعت حسین، چوہدری کالا خان کے علاوہ متعدد کمیونٹی رہنمائوں نے شرکت کی۔