مقبول خبریں
سیرت النبیؐ کے پیغام کو دنیا بھر میں پہنچانے کے لئے میڈیا کا کردار اہم ہے:پیر ابو احمد
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
تعلیمی ومعاشی نظام کی بہتری کیلئے حکومت آزاد کشمیر تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے: افسر شاہد
برمنگھم ... وسائل کی کمی کے باوجود حکومت آزاد ریاست جموں و کشمیر کما حقہ اپنی ذمہ داریوں اور فرائض منصبی سے عہدہ برآ ہورہی ہے۔ مسائل کی دنیا بڑی وسیع ہے اور ان پر قابو پانے کیلئے حکومت نے ٹھوس بنیادوں پر حکمت عملی وضع کرلی ہے۔ خاص طور پر تعلیمی اور معاشی نظام کو درست سمت پر لانے اور استحکام بخشنے کیلئے پوری حکومتی مشنری ہمہ تن مصروف عمل ہے۔ ان خیالات کا اظہار وزیر مذہبی امور و اوقاف حکومت آزاد کشمیر چوہدری افسر شاہد نے برٹش کشمیر فائونڈیشن کی جانب سے اپنے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں کیا جسکی صدارت فائونڈیشن کے صدر شہزاد اقبال نے کی۔ چوہدری افسر شاہد نے مزید کہا بھارت کنٹرول لائن پر دیوار بندی کر کےتخریب کاری کو ہوا دے رہا ہے۔ اسےفتنہ و فساد سے اجتناب کرنا چاہئے اور ایسے اقدام کا اقوام متحدہ کو نوٹس لینا چاہئے۔ مولانا بوستان القادری نے مہمانوں کا تعارف اور نقابت کے فرائض سر انجام دیئے۔ اجلاس قاری محبوب حسین کی تلاوت کلام مجید سے آغاز ہوا۔ نائب حسین مغل مہمانوں کی آمد کا خیرمقدمی کلمات سے استقبال کیا سیاسی سماجی اور بالخصوص مہمان خصوصی کا شکریہ ادا کیا۔ آزاد کشمیر سے آئے سینئر صحافی رمضان چغتائی نے کہا صحافی قلم کی حرمت کے پاسبان ہیں۔ کشمیر لبریسن سیل کے ڈائریکٹر ندیم حسین قاسمی نے کہا کہ حق خودارادیت کشمیریوں کا ایک پیدائشی حق ہے۔ صدر اجلاس شہزاد اقبال نے مہمان خصوسی وزیر اوقاف مذہبی امور چوہدری افسر شاہد کی سیاسی ملی اور رفاعی خدمات کے عوض بہترین الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ کونسلر انصر علی خان نے کہا وقت کا تقاضا ہے کہ ہمارے نوجوان تعلیم حاصل کریں۔ بیرسٹر رشید مرزا نے کہا علم و ہنر کا زمانہ ہے جس میں قوموں کی ترقی کا راز اسی میں مضمر ہے۔ چوہدری محمد عظیم نے آزادکشمیر میں ولائیتیوں کو پیش آنے والی مشکلات کا تفصیل سے تذکرہ کیا۔ تقریب میں محمد ایوب سرکھوی، محمد شریف مغل، چوہدری محمد امین، نذیر اعوان، عارف کیروی، محمد جمیل، چوہدری محمد امین، مولانا سرفراز مدنی، فدا چارلی، رشید مرزا، عابد کاظمی اور حیدر علی شامل تھے۔