مقبول خبریں
برطانوی حکومت مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے:ایم پی جیوڈتھ کمنز
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
برطانوی ٹریڈ یونین کانگریس TUCکے پہلے نومنتخب مسلمان صدرمحمد تاج کے اعزاز میں تقریب
مانچسٹر ... برطانیہ ایک ایسا ملک ہے جو انسانی صلاحیتوں کی بنیاد پر ہر کسی کو اسکا جائز مقام دینے میں عار محسوس نہیں کرتا۔ برٹش پاکستانیوں نے اس ملک کی معاشی اور اقتصادی ترقی میں بے پناہ کردار ادا کیا ہے ان میں ٹیلنٹ تھا تو یہ پارلیمنٹ سمیت ہر شعبہ زندگی میں نام اور مقام پیدا کرسکے۔ ان خیالات کا اظہار ٹریڈ یونین کانگریس کے پہلے نومنتخب مسلمان صدرمحمد تاج کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں مقررین نے کیا جن میں لارڈ میئر مانچسٹر کونسلر نعیم الحسن، پاکستان کے قونصل جنرل مانچسٹر ڈاکٹر ظہور احمد، ویلفیئر اتاشی قاضی ساجد، سابق لارڈ میئر اور ممبر یورپی پارلیمنٹ کے امیدوار کونسلر افضل خان، راچڈیل لا ایسوسی ایشن کے پہلے ایشیائی صدر بیرسٹر امجد ملک، چوہدری اسحاق، خواجہ وسیم سمیت دیگر شخصیات شامل تھیں۔ مہمان خصوصی محمد تاج نے کہا اس امر میں کوئی شک نہیں کہ خداداد صلاحیتیں انسان کو ترقی کی راستے پر ڈال دیتی ہیں لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ بنیاد پرستی کسی بھی مثبت عمل سے دور کر دیتی ہے۔ امن اور محبت کسی ایک فرقے یا خطے کی نہیں بلکہ پوری دنیا اور اس میں بسنے والے ہر ذی روح کی ضرورت ہے۔ کسی مخصوص طبقے کے نام پر اس کا حصول دیگر افراد کیلئے پریشانی اور مصیبت کا باعث بنتا ہے۔ امت مسلمہ کو آج جس خطرے کا سب سے زیادہ سامنا ہے وہ انتہا پسندی ہے جس کا شکار ہو کر کچے ذہن دہشت گردی پر بھی مائل ہو جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا برطانیہ میں بھی تمام اہل دانش چاہے وہ کسی اقلیت سے ہوں یا اکثریت سے تعلق رکھتے ہوں انتہا پسندی کر رد کرتے ہیں ورنہ آج برٹش نیشنل پارٹی عروج پر ہوتی۔ محمد تاج نے کہا ہمیں کسی بھی لڑائی جھگڑے میں پڑے بغیر انتہا پسندوں سے نبٹنا ہے۔ لارڈ میئر مانچسٹر کونسلر نعیم الحسن نے کہا بحیثیت مسلمان ہمارا فرض بنتا ہے کہ دوسروں کیلئے بھائی چارے اور ہم آہنگی کا نمونہ بنیں نا کہ سخت گیر ہوکر اپنے آفاقی مذہب اسلام سے دوسروں کو باغی کریں۔ انہوں نے کہا محمد تاج جیسے لوگ دیگر افراد کیلئے رول ماڈل ہیں، نسل نو کو ان سے بہت کچھ سیکھنے کی ضرورت ہے۔ پاکستانی قونصل جنرل مانچسٹر ڈاکٹر ظہور نے کہا پاکستان جس مشکل دور سے گذر رہا ہے اسکا تقاضا ہے کہ ہم سب متحد ہوکر رہیں۔ اس نازک موقع پر باہمی اختلافات بھلا کر یکجان ہونا ضروری ہے ورنہ مخالف قوتیں فائدہ اٹھالیں گی۔ کونسلر افضل خان نے کہا لیبر پارٹی برطانیہ میں کمیونیٹیز کی سب سے اچھی دوست ثابت ہوئی ہے اسی لئے حالیہ سروے اسکی مقبولیت کی نشاندہی کررہے ہیں۔انہوں نے بھی محمد تاج کو ٹریڈ یونین کی صدارت پر مبارکباد پیش کی۔ معروف قانون دان بیرسٹر امجد ملک نے کہا محبت ایسا جذبہ ہے جو بانٹنے سے بڑھتا تو ہے کم نہیں ہوتا، ہم اگر اپنے دامن وسیع کر لیں تو دوسروں کی غیر ضروری خامیاں نظر نہیں آئیں گی اور اس عمل کی جتنی ضرورت آج ہے پہلے نہ تھی۔ (بیورو رپورٹ: فیاض بشیر)