مقبول خبریں
مکس مارشل آرٹ کونسل اور چیریٹی آرگنائزیشن کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد
بریگزیٹ بحران :کنزرویٹو پارٹی کی تین خواتین ممبر کی آزاد گروپ میں شمولیت
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
میئرآف لوٹن (برطانیہ) نے شاہد حسین سید کو کمیونٹی سروسز پر شیلڈ پیش کی
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
راجہ نجا بت حسین کی صدر آزاد کشمیر سردار مسعود اور وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر سے ملاقات
میں روشنی سے اندھیرے میں بات کرتا ہوں!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
صاف اور شفاف انتخابات موجودہ حکومت کے بس کی بات نہیں :چیئرمین تحریک انصاف عمران خان
کراچی ... پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ صاف اور شفاف الیکشن موجودہ حکومت کروا ہی نہیں سکتی، اسکی تاریخ گواہ ہے کہ اسکے زیر انتظام جو بھی الیکشن ہوئے وہ دھاندلی سے بھرپور ہوئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دورہ سندھ کے موقع پر کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے احتساب بل کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ صرف خیبر پختونخواہ کی حکومت واقعی احتساب کرنا چاہتی ہےاور ہمارا جو احتساب سیل ہوگا وہ وزیراعلی اور وزراء کو بھی پکڑ سکےگا۔ کراچی کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے عمران خان نے موجودہ حکومت پر تنقید کی اور کہا کہ حکومت قیام امن میں ناکام ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر موقع دیا جائے تو ان کی جماعت سندھ میں امن بحال کر سکتی ہے۔ عمران خان نے امید ظاہر کی کہ عام انتخابات کی طرح بلدیاتی انتخابات میں بھی عوام انھیں ووٹ دے گی۔