مقبول خبریں
پاکستان کا دورہ انتہائی کامیاب رہا ،ممبر برطانوی پارلیمنٹ ٹونی لائیڈ و دیگر کی پریس کانفرنس
مشتاق لاشاری سی بی ای کا پورٹریٹ کونسل ہال میں لگا نے کی تقریب، بیگم صنم بھٹو نے نقاب کشائی کی
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
پاکستان سمیت دنیا بھرمیں پی ٹی آئی واحد نمائندہ جماعت ہے جوعوام کےحقوق کیلئےمتحرک ہے:امجد خان
برمنگھم ... پاکستان تحریک انصاف یوکے لیبر ونگ کے صدر اور ڈائریکٹر پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری امجد خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اس وقت ایک قوت بن چکی ہے اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں یہ جماعت پاکستانیوں کی واحد نمائندہ جماعت بن گئی ہے جوعوام کے حقوق کے لیے دن رات مصروف ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نارتھ ایسٹ یونٹ کے زیراہتمام ایک بڑی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا، جس میں اکرم دھاریجہ، واجد عباسی، اسلم بھٹہ، فیصل خواجہ، عامر چشتی، ریاض حسین، ڈاکٹر تسلیم عربی، منظور احمد اور دیگر سینئر رہنمائوں نے بھی شرکت کی اور اظہار خیال کیا۔سینئر رہنما امجد خان نے کہا کہ ہم دن رات ملک اور پی ٹی آئی کے لیے کام میں مصروف ہیں اور ہم اس مشن کو جاری و ساری رکھیں گے۔ ہمارا مشن عمران خان کا منشور ہے اور ہم اپنے قائد کے ویژن پر چلتے ہوئے اس سلسلہ کو مزید تیز کریں گے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسلم بھٹہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اندر ہم سب آج سے متحد ہیں اور ہم نے جماعت کے لیے تمام اختلافات بھلا کے آگے بڑھنا ہے، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عامر چشتی نے کہا کہ آج کی میٹنگ کے کامیاب انعقاد پر محمد امین تحسین کے مستحق ہیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینئر رہنمائوں اکرم دھاریجہ، واجد عباسی، منظور احمد اور دیگر نے کہا کہ ہمارا ایجنڈہ ہمیشہ سے ایک ساتھ ملک کے لیے اور جماعت کے لیے کام کرنے کا ہے اور ہم اتفاق و اتحاد سے مل کر کام کریں گے۔