مقبول خبریں
lets talk گروپ کے زیر اہتمام کمیونٹی کو ذہنی امراض کی آگاہی کے لیے ورکشاپ کا انعقاد
صادق خان رسوائی کا باعث اور برطانیہ کے دارالحکومت لندن کو تباہ کررہے ہیں: ڈونلڈ ٹرمپ
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت جولائی میں برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز،سیمینارز منعقد کریگی
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
سابق صدر پی ٹی آئی یارکشائر اینڈ ہمبر ریجن طاہر ایوب خواجہ کا اپنی رہائش گاہ پر محفل کا انعقاد
رنگ خوشبو سے جو ٹکرائیں تو منظر مہکے!!!!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پی پی پی قائم کرکےغربا کو زندہ رہنے کا حق دیا : چیئرمین فیڈرل کونسل
لندن ... شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستانی عوام کو شعور دیکر جینے کا حق دیا، وہاں انہوں نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنا کر پاکستان کو دنیا کے نقشے پر اجاگر کیا۔ ان خیالات کااظہار پارٹی رہنمائوں نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 86 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کا اہتمام پی پی پی کے رہنما خادم حسین ناصر کی رہائش گاہ پر کیا گیا۔ صدارت سعید محمود قائم مقام صدر گریٹر لندن نے کی، تقریب کا آغاز عثمان غنی نے تلاوت قرآن پاک سے کیا اور پارٹی کے تمام شہداء کے بلند درجات کی دعا کی گئی،تقریب میں چیئرمین پی پی پی فیڈرل کونسل برطانیہ و یورپ میاں افضل خالد، ڈپٹی سیکرٹری جنرل برطانیہ ابرار میر، ممبر فیڈرل کونسل تقی شاہ، سیکرٹری فنانس سائوتھ زون عاصم حبیب، راجہ عمران، آصف خان، عثمان غنی پی وائی او نے خطاب کیا۔چیئرمین فیڈرل کونسل میاں افضل خالد نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پی پی پی قائم کرکے غریبوں پر نہ صرف احسان کیا بلکہ انہیں زندہ رہنے کا بھی حق دیا آج ہمیں سوچنا ہے کہ پارٹی قیادت اور قربانیاں دینے والے کارکنوں کے درمیان کون سے ایسے مفاد پرست عناصر ہیں جو ہمیشہ پارٹی کے برسراقتدار آتے ہی پرانے ، مخلص اور قربانیاں دینے والے کارکنوں کو دیوار سے لگادیتے ہیں، آئندہ مستقبل میں ایسے عناصر کے خلاف پرانے مخلص اور قربانیاں دینے والے کارکنان محاسبہ کرکے اعلیٰ قیادت کو حقائق سے آگاہ رکھیں گے۔ ڈپٹی سیکرٹری جنرل ابرار میر نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نہ صرف پی پی پی کے بانی تھے بلکہ وہ پاکستان میں بانی جمہوریت کا اعزاز بھی رکھتے ہیں۔ شہید جمہوریت محترمہ بینظیربھٹو اورامید جمہوریت بلاول بھٹو زرداری دونوں نظریاتی بھٹو ہیں اور ہم سب بھٹو ہیں یہ کوئی جائیداد کا ورثہ نہیں کہ جو اسی خاندان کو آئین اور قانون کے تحت ملے یہ نظریات کا ورثہ ہے۔ خادم حسین ناصر نے کہا کہ قائد عوام کی سالگرہ پر انہیں خراج تحسین پیش کرنے کا یہی ایک اچھا طریقہ ہے کہ ان کی اسلامی و ملکی اور عوامی خدمات کو نوجوان نسل تک پہنچایا جائے۔ فیڈرل کونسل کے رکن تقی شاہ نے کہا کہ بھٹو شہید کی جمہوری جدوجہد میں میرے خاندان کی قربانیوں پر مجھے فخر ہے، اب ہماری نئی نسل بھی بھٹو ازم پر یقین رکھتی ہے۔ پیپلزپارٹی سے ہمارا رشتہ حقیقی رشتوں سے بڑھ کر ہے۔ تقریب میں تالیوں کی گونج میں بھٹو شہید کی 85ویں سالگرہ کاکیک کاٹا گیا۔ نظامت کے فرائض عاصم حبیب نے سرانجام دیے۔