مقبول خبریں
پاکستانی کمیونٹی سنٹر اولڈہم میں بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا انعقاد، برطانیہ بھر سے 20 ٹیموں کی شرکت
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
سیاست کو غلاظت سے پاک کرنے کے لئے ہر پاکستانی عمران خان کی جدوجہد کا حصہ بنے:ولید اقبال
شفیلڈ ...مفکر پاکستان، شاعر مشرق حضرت علامہ محمداقبال کے پوتے اور پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ڈاکٹر ولید اقبال نے کہا ہے کہ ہمیں مل کر پاکستان کو علامہ اقبال کی سوچ اورفکر کے مطابق اس آزادی کے لئے کام کرنا ہو گا جس سے پاکستان کو صرف معاشی اور سیاسی آزادی ہی نہیں بلکہ دوسروں کی تقلید کی اس زنجیر سے بھی آزادی مل پائے جو ہمیں خود انحصاری ، تخلیق کاری اور ایجادات کی صلاحیتوں سے محروم رکھتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان تحریک انصاف شفیلڈ کے زیر اہتمام ایک تقریب سے کیا۔ انہوں نے کہا وطن عزیز جسطرح مسلسل کئی سالوں سے مسائل کی دلدل میں جکڑا چلا آ رہا ہے اس کا تقاضا ہے کہ ہر پاکستانی سیاست کو غلاظت سے پاک کرنے کے لئے اس تبدیلی اور جدوجہد کا حصہ بنے جس کا نقشہ عمران خان نے تحریک انصاف کی صورت میں پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختون خوا جہاں تحریک انصاف کو حکومت کا موقع ملا وہاں قومی اداروں میں انقلابی اصلاحات سے انہیں اس طرح عوامی ضرورتوں کے ہم آہنگ بنا دیا گیا ہے جن کی دوسری جماعتوں کے سیاستدان محض دعوے کرنے پر اکتفا کرتے تھے۔ پارٹی کے مرکزی رہنما عاطف چوہدری نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تارکین وطن پاکستانیوں کی حب الوطنی تمام شکوک و شبہات سے بالاتر ہے ۔ پاکستان کے قومی بجٹ کا نصف بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک کو زرمبادلہ کی صورت میں فراہم کرتے ہیں ۔ دہری شہریت کے حامل پاکستانیوں کو سیاسی یا پیشہ ورانہ میدان میں عوامی خدمت سے محروم رکھنا ایک ایسی زیادتی ہے جس کے ازالہ کے لئے تحریک انصاف اپنی کوششوں کو جاری رکھی گی ۔ پی ٹی آئی یارکشائر اینڈ ہمبر کے صدر محمد اسلم بھٹہ نے کہا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ نیٹو سپلائی لائن کی بندش سے ڈرون حملوں کا خاتمہ نہیں ہو پایا تا ہم ہماری جماعت نے اس کے ذریعے اپنی پوزیشن واضع کر دی ہے ۔یارکشائر اینڈ ہمبر کے سیکرٹری جنرل شرجیل ملک نے کہا کہ علامہ اقبال کا جو احسان ہماری قوم اور ملت پر ہے ہمارے حکمرانوں نے اپنے ذاتی مفاد کی خاطر اس کا قطعاً احساس نہ کیا اور اس کا خمیازہ پوری قوم کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔ پارٹی کی خاتون رہنما شہناز صدیق نے کہا کہ عمران خان نے شاعر مشرق کی سوچ اور فکر کو عملی جامہ پہنانے کی جس ضرورت کو تحریک انصاف کی صورت میں اجاگر کیا ہے۔ کونسلر ابرار حسین ، آصف خان ،راجہ محمد شفاقت ، ڈیوزبری کے مدثر علی ، تنویر محی الدین ، چوہدری شاہد علی اور چوہدری عاشق حسین نے تقریب سے خطاب کیا ۔ حاجی محمد نذیر او بی ای نے تلاوت قرآن سے آغاز کیا اور ڈاکٹر احتشام الحق نے نظامت کے فرائض سرانجام دئے۔