مقبول خبریں
جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی برطانیہ برانچ کے زیرِ اہتمام فکر مقبول بٹ شہید ورکز یونیٹی کنونشن کا انعقاد
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
تحریک آزادیٔ کشمیرمیں جانوں کے نذرانے دینے والوں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں: راجہ امجد
لوٹن ... وقت آگیا ہے کہ کشمیری فوٹوسیشنز کے چکروں سے نکلتے ہوئے اپنی کوتاہیوں اورخامیوں کا جائزہ لیں اور حق خودارادیت کے مشترکہ نقطہ کو آگے بڑھا کر باہمی اختلافات کو پس پشت ڈال کر کشمیر کے حوالے سے اپنی ذمہ داریوں کو پورا کریں۔ ان خیالات کا اظہار کشمیری رہنمائوں نے لوٹن میں آل پارٹیز کشمیر رابطہ کمیٹی کے صدر راجہ امجد کے اعزاز میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، مقررین جن میں راجہ امجد خان، وزیراعظم آزادکشمیر کے مشیر چوہدری منظورحسین، پروفیسر نذیرشال، کونسلر راجہ وسیم، کونسلر چوہدری محمد ایوب، صدرپاکستان مسلم لیگ نواز آزادکشمیر برطانیہ راجہ زبیر اقبال کیانی، صدرتحریک کشمیر برطانیہ فہیم کیانی، کوآرڈینیٹر پی وائی اوبرطانیہ شہزادکاظمی، راجہ یعقوب، ماسٹر راجہ نثار، چوہدری شریف، راجہ اسحاق و دیگر شامل تھے نے کہا کہ برطانیہ میں کشمیر رابطہ کمیٹی کو مزید فعال بنا کر ممبران پارلیمان کے ساتھ مسئلہ کشمیر پر بھرپور لابنگ کرنے اور نوجوان کشمیری نسل کو تحریکی سرگرمیوں میں شامل کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ مہمان خصوصی راجہ امجدخان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر کشمیریوں کی مرضی سے حل کیا جاناچاہئے انہوں نے کہاکہ جن لوگوں نے تحریک آزادیٔ کشمیرمیں جانوں کے نذرانے دیئے ہیں ان کی کاوشوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 5جنوری 1949ء کی قراردادپرعمل درآمدکیاجائے۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیرکے حوالے سے نوجوان کشمیری نسل کوشامل نہ کرسکناہماری کوتاہی ہے۔ بزرگ رہنما نوجوان برطانوی کشمیریوں کواس طرف مائل کریں کہ جو اس سوسائٹی میں سکولوں کالجوں یونیورسٹیوں میں لوگوں کو مسئلہ کشمیر کی اہمیت سے آگاہ کرسکیں۔ چوہدری منظور حسین نے کہا ہے کہ وہ رابطہ کمیٹی کے نئے صدرراجہ امجدخان کے ساتھ ہرطرح کاتعاون کریں گے۔ معروف کشمیری رہنما پروفیسر نذیرشال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حق خودارادیت پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے زوردیا کہ کشمیری آپس کے جھگڑے، مخاصمت ختم کرکے متحد ہوکر درپیش چیلنجوں کامقابلہ کریں۔ صدر پاکستان مسلم لیگ نواز برطانیہ راجہ زبیر اقبال کیانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس وقت کئی طرح کی مشکلات سے دوچار ہے ایسے حالات میں ہم کشمیریوں کو اپنی تحریک خود اپنے ہاتھ میں لے کر چلانی ہوگی۔ کوآرڈینیٹر پی وائی او برطانیہ شہزادکاظمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھٹووہ لیڈرتھے کہ جنہوں نے ایک ہزار سال تک کشمیرپرلڑنے کے عزم کااظہار کرکے قوم کومتحرک کردیا تھا۔ سابق ڈپٹی میئر لوٹن کونسلر چوہدری محمد ایوب نے کہا کہ کشمیر کی آزادی کے لئے ہم میں اتفاق و اتحاد کاہونا ازحد ضروری ہے۔ یوکے اسلامک مشن کے مولانا اقبال اعوان، جمعیت علماء جموں و کشمیر کے مولانا الطاف قادری، مسلم لیگ کے ماسٹر محمد رفیق، پی پی کے مسعود رانا، ن لیگ کے بیرسٹر علی اصغر، راجہ ثاقب، یوتھ کے راجہ امجد، راجہ خالد، راجہ آصف،مسلم کانفرنس کے راجہ نبیل،شبیرجنجوعہ، چوہدری نسیم، پی وائی اوکے سرپرست اعلی محمد حسیب بٹ سمیت مختلف تنظیموں کے عہدیداران نے تقریب میں شرکت کی۔