مقبول خبریں
ن لیگ برطانیہ و یورپ کا نواز شریف،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزائیں معطل ہونے پر اظہار تشکر
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
اسلام کا امن و آشتی کا پیغام صوفیائے کرام کے آستانوں سے دنیا بھر میں پھیلا: لارڈ میئر بریڈفورڈ
بریڈ فورڈ ... انٹر نیشنل نشید اکیڈمی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لارڈ میئر بریڈفورڈ کونسلر خادم حسین نے کہا ہے کہ اسلام کا امن و آشتی کا آفاقی پیغام صوفیائے کرام کے آستانوں کے ذریعے دور دور تک پھیلا۔ صوفیائے کرام نے ہمیشہ الفت و محبت سے اپنا پیغام عام کیا۔ اسلام کا پیام امن لوگوں تک پہنچایا۔ انہوں نے خواجہ معین الدین چشتیؒ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ مختلف تہذیبوں، مذہبوں، زبانوں، روایتوں اور نسلوں کو باہم شیر و شکر کرتے ہوئے 90 لاکھ ہندوئوں کو دائرہ اسلام میں لے آئے۔ دور حاضر میں مغربی طرز معاشرت میں نوجوان جہاں مختلف غیر معاشرتی سرگرمیوں میں ملوث ہیں وقت کا تققاضہ ہے کہ ان کو مختلف طریقوں سے اسلام کے ساتھ منسلک رکھا جائے۔ بریڈ فورڈ کونسل کے ڈپٹی لیڈر کونسلر عمران حسین نے کہا کہ وہ خوشی محسوس کررہے ہیں کہ وہ آج آنٹر نیشنل نشید اکیڈمی کی اس پاکیزہ محفل میں شریک ہیں۔ جس میں نوجوانوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام امن و آتشی کا مذہب ہے۔ انہوں نے کہا کہ سلسلہ چشتیہ میں سروں کے ذریعے دنیا میں امن کا پیغام دیا گیا ہے۔ آج انٹر نیشنل اکیڈمی بھی اسی امن و آتشی کا پیغام لے کر نکلی ہے۔ کونسلر عابد حسین نے کہا کہ نوجوان ہمارا مستقبل ہیں۔ انہوں نے انٹر نیشنل نشید اکیڈمی کو استقبال ماہ ربیع الاول پر اکیڈمی کا قیام عمل لانے پر مبارک باد دی۔ بریڈ فورڈ انٹر نیشنل نشید اکیڈمی کے بانی عاشق حسین اور ساجد محمود نے کہا کہ اکیڈمی کا قیام صرف اور صرف نوجوان نسل کو، غیر ضروری سرگرمیوں سے ہٹاکر نشید اور نعت کی طرف لگانا ہے۔ انٹر نیشنل نشید اکیڈمی کی افتتاحی تقریب سے ربانی برادرز نے نشید اور قوالیوں کی صورت میں حاضرین سے خوب داد وصول کی۔ بریڈ فورڈ کے سٹریٹ اوپن اور جی جان نے بھی مخصوص انداز میں پرفارم کیا۔ اس کے علاوہ حافظ کلیم، سلطان کیانی، عثمان، ظہیر اقبال، مسٹر ڈی، سرور چشتی، توقیر حسین، عثمان قادری نے نعت شریف کے نذرانے پیش کیے۔ تلاوت کی سعادت حافط بلال نے حاصل کی جبکہ نظامت کے فرائض زین نے اپنے مخصوص انداز میں ادا کیے۔