مقبول خبریں
اولڈہم ٹاؤن میں پہلی جنگ عظیم کی صد سالہ تقریب،جم میکمان،مئیر کونسلر جاوید اقبال و دیگر کی شرکت
مشتاق لاشاری سی بی ای کا پورٹریٹ کونسل ہال میں لگا نے کی تقریب، بیگم صنم بھٹو نے نقاب کشائی کی
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
پاکستان اور بھارت مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کیلئے کشمیری قوم کو ایک واضح لائحہ عمل دیں : لارڈ نذیر احمد
بولٹن (پ ر) دنیا بھر کے کشمیریوں کی طرح نارتھ آف انگلینڈ کے کشمیری سیاسی، سماجی اور مذہبی رہنمائوں نے 5 جنوری یوم حق خود ارادیت بولٹن ٹائون ہال میں منایا جہاں برطانوی پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں، یورپی پارلیمنٹ کے امیدواروں، ٹریڈ یونین لیڈروں اور کشمیری و پاکستانی کونسلروں نے نارتھ کے 15 سے زائد شہروں کی نمائندگی کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کروانے کیلئے بھارت اور پاکستان پر اخلاقی اور سیاسی دبائو بڑھائیں تاکہ 66 سالوں سے انتظار میں بیٹھے ہوئے کشمیری بھی دنیا کی دیگر اقوام کی طرح آزادی سے اپنی زندگی گزار سکیں۔ تحریک حق خود ارادیت یورپ برطانوی اور یورپی ایوانوں میں بحث کیلئے تمام سیاسی جماعتوں اور ان کے ممبران پارلیمنٹ کے علاوہ کشمیری و پاکستانی سیاسی، سماجی اور مذہبی تنظیموں سے معاونت لے کر کشمیر پٹیشن کی دستخطی مہم کو آگے بڑھائے گی۔ ان خیالات کا اظہار مقررین نے یہاں بولٹن ٹائون ہال میں یوم حق خود ارادیت کے زیر اہتمام منعقدہ کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صدارت تحریک کے وائس چیئرمین نارتھ ویسٹ امجد حسین مغل نے کی جبکہ نظامت کے فرائض تحریک کے چیئرمین راجہ نجابت حسین نے ادا کئے۔ اس موقع پر برطانوی ہائوس آف لارڈز کے ممبر لارڈ نذیر احمد آف رادھرم، بولٹن سائوتھ ایسٹ کی ممبر پارلیمنٹ بیرسٹر یاسمین قریشی، برطانوی ٹریڈ یونین کانگریس کے صدر محمد تاج، نارتھ ویسٹ سے لیبر پارٹی کے یورپی پارلیمنٹ کے امیدوار کونسلر افضل خان، وزیراعظم آزاد کشمیر کے مشیر سردار عبدالرحمن خان، پاکستانی قونصلیٹ مانچسٹر کے کمیونٹی ویلفیئر اتاشی قاضی ساجد محمود، مانچسٹر کے لارڈ میئر کونسلر نعیم الحسن، بولٹن کونسل کے کیبنٹ ممبر کونسلر اختر زمان، کونسلر محمد ایوب، کونسلر محمد اقبال، مانچسٹر کی کونسلر نسرین علی، کونسلر شوکت علی، بری کے کونسلر تیمور طارق، کونسلر شاہینہ ہارون راجہ، اولڈہم کے کونسلر خضر الرحمن، مسلم کانفرنس برطانیہ کے صدر چوہدری محمد بشیر رٹوی، مسلم لیگ (ن) برطانیہ کے نائب صدر راجہ غلام فرید، بیرسٹر اشتیاق احمد اور مولانا عبدالرزاق نے خطاب کیا جبکہ مسلم کانفرنس کے مرکزی نائب صدر برائے یورپ سردار صدیق خان، تحریک کے سیکرٹری جنرل محمد اعظم، یارکشائر کے چیئرمین چوہدری محمد اکرم، مسلم لیگ برطانیہ کے سینئر نائب صدر راجہ عبدالقیوم خان، مسلم کانفرنس یوتھ ونگ برطانیہ کے چیئرمین راجہ محمد ریاض بڑالوی، فرینڈز آف کشمیر کے چیئرمین حاجی غلام نبی، بری سے سابق کشمیری طالب علم رہنما ذاکر سلیمی، راجہ محمد شفیق اور مسلم کانفرنسی رہنما راجہ محمد طفیل کے علاوہ مختلف سیاسی و سماجی رہنمائوں نے شرکت کرکے اقوام متحدہ کے بے حسی بھارت اور پاکستان کی طرف سے قراردادوں پر عملدرآمد نہ کرنے اور عالمی برادری کے دوہرے معیار کے علاوہ برطانیہ اور یورپ میں تحریک آزادی کشمیر کو جدید تقاضوں کے مطابق استوار کرنے کا بھی لائحہ عمل طے کیا گیا۔ برطانوی پارلیمنٹ میں آل پارٹیز کشمیر گروپ کے سابق چیئرمین لارڈ نذیر احمد نے بولٹن کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ پاکستان اور بھارت مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کیلئے کشمیری قوم کو ایک واضح لائحہ عمل دیں اور اقوام متحدہ کی منظور شدہ قراردادوں پر عملدرآمد کریں۔ بولٹن نارتھ ایسٹ سے لیبر ممبر پارلیمنٹ بیرسٹر یاسمین قریشی نے اپنے خطاب میں کہا کہ انہوں نے اور جولی ہلنگ جوکہ بولٹن ویسٹ کی نمائندگی کرتی ہیں۔ تحریک کے رہنمائوں کی ہر سطح پر بھرپور معاونت کررہی ہیں۔ ہم دونوں نے کشمیر پٹیشن پر دستخط کرکے اپنے کشمیری و پاکستانی عوام کی نمائندگی کا حق ادا کیا ہے مگر برطانیہ بھر کے کشمیری 650 ایم پیز کو ہمنوا بنانے کیلئے اپنی سرگرمیوں میں بہتری لائیں اور بلا امتیاز سیاسی وابستگی ہر حلقے میں نہ صرف کشمیر پٹیشن پر دستخط کروائیں بلکہ ممبران پارلیمنٹ کو بریفنگ دے کر مسئلہ کشمیر کے حوالے سے برطانوی پارلیمنٹ میں اپنے ہمنوا ارکان کی تعداد میں اضافہ کریں۔ انہوں نے کہا دیگر کشمیری تنظیمیں اور لیڈر بھی کشمیر پر حقیقی طور پر کام کریں اور اردو اخبارات میں بیان اور فوٹو لگوانے کی بجائے اپنے اپنے حلقہ انتخاب پر توجہ دیں۔ کشمیری نژاد ٹریڈ یونین کانگریس کے صدر محمد تاج نے اپنے خطاب میں کشمیریوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ گزشتہ چند پروگراموں میں شامل ہو کر تحریک کی سرگرمیاں دیکھ رہے ہیں جو کشمیری قوم کے لئے حوصلہ افزا ہیں ۔ یورپی پارلیمنٹ کیلئے نارتھ ویسٹ سے لیبر امیدوار کونسلر افضل خان نے یوم حق خودارادیت پر کشمیریوں کو ان کے حقوق دلوانے کیلئے اپنی پارٹی، ریجن اور مستقبل میں یورپی پارلیمنٹ میں موثر لابی کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ وہ تحریکی ساتھیوں کے ساتھ گزشتہ بیس سال سے متحرک ہیں اور انہوں نے اپنی کونسل، علاقے اور پارٹی کے اندر ہمیشہ کشمیریوں کیلئے آواز بلند کی ہے۔ تحریک کے سرپرست اعلیٰ اور وزیراعظم آزاد کشمیر کے مشیر سردار عبدالرحمن خان نے تاریخی حوالوں سے کشمیر پر قراردادوں کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے اُن شہیدوں اور غازیوں کا بھی ذکر کیا جنہوں نے ریاست کے اندر 1947ء میں جدوجہد آزادی کیلئے قربانیاں دیں اور عالمی محاذ پر مسئلہ کشمیر کو اُس وقت کے نامساعد حالات میں اجاگر کرکے بھارت جیسے عالمی شہرت یافتہ ملک کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں شکست فاش دی۔ تحریک کے چیئرمین راجہ نجابت حسین نے اپنے استقبالیہ خطاب میں تحریک کی گزشتہ سال کی کارکردگی اور مستقبل کے پروگراموں کے حوالے سے سامعین کو بریف کیا۔ بولٹن کونسل کے کیبنٹ ممبر کونسلر اختر زمان، کونسلر محمد ایوب اور کونسلر محمد اقبال نے کشمیر کانفرنس کے میزبان کی حیثیت سے کانفرنس کے مندوبین سے اظہار تشکر کیا جبکہ مسلم کانفرنس برطانیہ کے صدر چوہدری محمد بشیر رٹوی نے اپنی جماعت اور قیادت کی طرف سے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی قراردادوں پر عملدرآمد کروائے اور بھارت کے ظالمانہ ہتھکنڈوں کو ریاست کے مقبوضہ علاقے میں بند کروائے۔ مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر راجہ فرید خان نے کہا کہ میاں نواز شریف نے اقوام متحدہ کے اجلاس میں کشمیریوں کے حقوق کی بات کرکے حقیقی نمائندگی کا حق ادا کیا ہے۔