مقبول خبریں
یوم عاشور کے حوالہ سے نگینہ جامع مسجد اولڈہم میں روح پرور،ایمان افروز محفل کا اہتمام
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
ہمیشہ آپ لوگوں کے ووٹوں سےمنتخب ہوا،آپکے ایک ایک ووٹ کی قدرکرتا ہوں:سجاد کریم
بری ... جو لوگ یہ تاثر پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ مجھے عوام کے ووٹوں کی ضرورت نہیں وہ محض شر پھیلانے کی کوشش میں ہیں کیونکہ میں ہمیشہ آپ لوگوں کے ووٹوں سے منتخب ہوااور آپ کے ایک ایک ووٹ کی قدر کرتا ہوں نارتھ ویسٹ میں باون لاکھ رائے دہندگان ہیں میرے دل میں ان سب کی قدر ہے یہ کوئی کیسے کہہ سکتا ہے کہ مجھے ووٹ کی ضرورت نہیں کبھی ایسا ہوا ہے کہ ووٹ نہ ہوں اور کوئی منتخب ہو جائے ؟ان خیالات کا اظہاریورپی پارلیمنٹ میں فرینڈز آف پاکستان گروپ کے چئیر مین ، کنزرویٹو یورپ کے قانونی امور کے ترجمان اور نارتھ ویسٹ سے رکن یورپی پارلیمنٹ سجاد کریم نے گریٹر مانچسٹر کے ٹاؤن بری کی ایشیائی کمیونٹی کی جانب سے اپنے اعزاز میں دئیے گئے ظہرانے میں خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ امسال مئی میں ہونے والے یورپی پارلیمنٹ کے انتخابات کے حوالے سے جس طرح کمیونٹی کو ڈی ٹریک کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اس پر تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لوگوں کی حمائت حاصل کرنے کے لئے ایک سیاست دان کے پاس دو اختیار یا ذریعے ہوتے ہیں کہ ڈیوائڈ اینڈ رول پالیسی اپنائے یا لوگوں میں اتحاد و یکجہتی کی فضا کو فروغ دے میں نے ہمیشہ ملائے رکھنے اور جوڑے رکھنے کا آپشن اختیار کیا کہ بر طانیہ میں ہماری بقا کا راز اتحاد و یکجہتی میں ہے نا کہ قلیل المدت مفادات کے تحفظ کے لئے کمیونٹی میں مختلف طبقاتی انتشار پھیلایا جائے پیش رو مقررین کی جانب سے انہیں ایک بار پھر رکن یورپی پارلیمنٹ بنانے اور اپنی حمائت میں کی جانے والی تقاریرکی قدر افزائی کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں مختلف مقامات پر کہہ چکا ہوں کہ اگرگزشتہ نوسال میں کمیونٹی کی توقعات پرپورا اترا ہوں توبغیر کسی تفریق و تقسیم کے میری کار کردگی کی بنیاد پر آپ کی حمائت میرے لئے اعزاز ہے کسی اور بنیاد پر نہیں مانگتا۔ان سے پہلے بری نارتھ سے ممبر پارلیمنٹ ڈیوڈ نٹل نے سجاد کریم کو ایک محنتی رکن پارلیمنٹ قرار دیتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سجاد کریم نارتھ ویسٹ کی ٹیم میں کمیونٹی کے لئے انتھک محنت کرنے والے ایم ای پی ہیں اگرچہ ہم بری کے رائے دہندگان کنزرویٹو لسٹ پر پوری ٹیم کو سپورٹ کرتے ہیں لیکن سجاد کریم کو یہ اعزاز حاصل ہے انہوں نے پاکستان کے لئے ایک ملین لوگوں کے لئے روزگار کا ذریعہ پیدا کرنے کے لئے کئی سال محنت کی اسی طرح بری میں بھی ہم چاہتے ہیں کہ روزگار کے مواقع بڑھیں بری کنزر ویٹو ز کے ڈپٹی لیڈر کونسلر جیمز ڈیلی کی صدارت میں علامہ قاری محمد خان کی تلاوت کلام ا لٰہی سے شروع ہونے والی اس تقریب میں کنزرویٹو مسلم فورم نارتھ ویسٹ کے چئیر مین راجہ محمد ادریس، کنزر ویٹو ایسوسی ایشن بر ی کے چئیرمین کیتھ وردنگٹن ، کونسلر خالد حسین، کونسلر روئے واکر، وائس چئیر پرسن کنزرویٹوز گریٹر مانچسٹر آئیوانہ وردنگٹن، عظمت حسین ڈپٹی چئیر کنزرویٹوز گریٹر مانچسٹر، راجہ فراز بھٹی ، کونسلر مدثر ڈین ، راجہ اظہر محمود اورشمیم راجہ نے بھی اظہار خیال کیا۔اس تقریب میں نارتھ ویسٹ سے مختلف الخیال و شعبہ حیات سے تعلق رکھنے والے معززین نے بھی شرکت کی جن میں پاکستان کے مانچسٹر میں سابقہ قونصلیٹ جنرل صلاح الدین چوہدری ، ماہر مالیات چوہدری ریاض احمد، چوہدری مسرت علی، سیاسی و سماجی انقلابی شخصیت محمد اسلم توکلی، کونسلر آفتاب احمد،سعید خان ، ارشد اشرف اور راجہ محمد ریاض شامل تھے۔