مقبول خبریں
اولڈہم کے نوجوانوں کی طرف سے روح پرور محفل، پیر ابو احمد مقصود مدنی کی خصوصی شرکت
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
سجاد کریم نےعظیم کام کر دکھایا، کشمیر کے حوالے سے بھی انکی کاوشیں ڈھکی چھپی نہیں: آفتاب شریف
بولٹن ... نارتھ ویسٹ سے ایم ای پی یورپی پارلیمنٹ اورپارلیمنٹ میں فرینڈز آف پاکستان گروپ کے چیئر مین و کنزرویٹو یورپ کے قانونی امور کے ترجمان سجاد کریم کی قومی و ملی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے برطانیہ میں مقیم آزاد کشمیر اور بولٹن کی معروف شخصیت شیخ محمد نذیر نے اپنی رہائش گاہ پر ایک عصرانے کا اہتمام کیا جس میں شیخ محمد بشیر ، شیخ ندیم احمد اور ان کی تمام برادری جمع ہوئی۔ایم ای پی ڈاکٹر سجاد کریم نے اس عزت افزائی پر میزبان اور دیگر مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔ کمیوننٹی رہنما و چیئرمین پاکستان مسلم لیگ ن یوکے راجہ آفتاب شریف نے اس موقع پر کہا کہ کمیونٹی نے سجاد کریم کو منتخب کیا اور وہ توقعات پر پورے اتر رہے ہیں انہوں نے پاکستان کے لئے عظیم کام کر دکھایا ہے کشمیر کے حوالے سے بھی ان کی کاوشیں ڈھکی چھپی نہیں ہیں نارتھ ویسٹ کی کمیونٹی انشا ء اللہ تیسری بار پھر منتخب کرکے سجاد کریم کو یورپی پارلیمنٹ میں بھیجے گی اس موقع پرمیزبان شیخ محمد نذیرنے کہا کہ سجاد کریم کمیونٹی کا اثاثہ ہیں اور ہمیں ان پر فخر ہے۔ یہ پڑھے لکھے نوجوان ہیں جو نمائندگی کے اہل بھی ہیں اور بڑے مؤثر انداز میں ہماری نمائندگی کر بھی رہے ہیں ہمارا فرض بنتا ہے کہ ہم انہیں سہ بار بھی یورپی پارلیمنٹ کیلئے انہیں منتخب کریں اور انشاء اللہ بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے۔ عصرانے میں موجود تمام لوگوں نے اپنی مکمل حمائت اورجان دار طریقے سے الیکشن لڑنے کا عزم ظاہر کیا۔ مسلم کانفرنس برطانیہ کے صدرمحمد بشیر رٹوی اور نارتھ ویسٹ کے سینئر کمیونٹی رہنما راجہ عبد القیوم بھی اس موقع پر موجود تھے۔