مقبول خبریں
جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی برطانیہ برانچ کے زیرِ اہتمام فکر مقبول بٹ شہید ورکز یونیٹی کنونشن کا انعقاد
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
بیرون ملک اپنی تہذیب و ثقافت اورقومی تشخص قائم رکھنا او پی ایس کا ماٹو ہے: جاوید ملک
لندن ... بیرون ممالک میں بسنے والے پاکستانیوں کو پاکستان سے جدا نہیں کیا جاسکتا کل اگر اس ملک سے نکال دیا جاتا ہے تو پھر ہم کہاں جائیں گے؟ آخر پاکستان ہی جائیں گے جس کی تعمیر و ترقی کے خاطر زرمبادلہ بھیجتے رہے آج بھی دوہری شہریت کا سامنا ہے ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے بچوں کا رابطہ پاکستان سے قائم رہے تاکہ ہم بیرون ملک اپنی تہذیب و ثقافت و قومی تشخص قائم رہے-ان خیالات کا اظہار اوورسیز پاکستانی سالیڈیریٹی کے چیئرمین جاوید ملک نے سالانہ اجلاس کے موقع پر پارٹی عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا آج پاکستان کو چاروں اطراف غیر ملکی دشمن قوتوں کا سامنا ہے ہم متحد ہوکر اپنے دشمنوں کو شکست دے سکتے ہیں انہوں نے بنگلہ دیش حکومت کے منفی رویے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی اوقات میں رہے۔ عبدالقادر کی پھانسی کے موقع پر بنگالیوں نے ہماری قومیت پر حملے کئے جس پر ہم شدید مذمت کرتے ہین۔ مہمان خصوصی ۔بریگیڈیر(ر) ہارون رشید نے کہا کہ او پی ایس کے قیام اور اس کے اغراض و مقاصد پاکستان سے محبت قابل داد ہے۔ حبیب جان نے کہا کہ او پی ای نے تارکین وطن کے مسائل کے حل کے لئے جو اقدام اٹھایا ہے وہ قابل فخر ہے، اس موقع پر تنظیم کے وائس چیئرمین محمد اختر، محمد سلیم شیخ، بیناخان، پرویز اکبر، نور اسلام، سلیم شیخ ، کنگ عاطف گجر، مونا خان، خان و دیگر مقررین نے بھی اظہار خیال کیا۔ مقررین نے اورسیز پاکستانیوں کے مسائل اورسیز پاکستانیوں کے ساتھ حکومت پاکستان کا نا مناسب رویہ۔ پاسپورٹ کے اجرا، ویزہ کے حصول میں مشکلات پاکستان فون کال کرنے پر ضرورت سے زائد چارجز برطانیہ ہی میں زیر تعلیم سٹوڈنٹ کو تعلیمی مشکلات اور اس پر ہوم آفس کے مسلط کردہ کالے قوانین پی آئی اے کی کارکردگی اور ضرورت سے زائد ٹکٹ چارجز دوہری شہریت جیسے معاملات و مشکلات کو اجاگر کیا۔