مقبول خبریں
اولڈہم ہوپ ووڈ ہاؤس ہیلتھ سنٹر میں خواتین کو آگاہی دینے کیلئے لیڈی ہیلتھ ڈے کا اہتمام
بھارتی لابی نے کشمیر کانفرنس کوانے کے لئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کیے: شاہ محمود قریشی
تحریک کشمیر ڈنمارک کے زیر اہتمام کوپن ہیگن میں اظہار یکجہتی کشمیر کانفرنس کا انعقاد
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
میئرآف لوٹن (برطانیہ) نے شاہد حسین سید کو کمیونٹی سروسز پر شیلڈ پیش کی
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
راجہ نجا بت حسین کی صدر آزاد کشمیر سردار مسعود اور وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر سے ملاقات
کشمیر‘ جہاں خواب بھی آنسو کی طرح ہیں!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
بی بی کے جانشین پارٹی کے نوجوان رہنما بلاول بھٹو زرداری کیلئے ہر قربانی دینگے: رہنما پی وائی او
لوٹن ... پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے عہدیداران نے بی بی شہید کی برسی کی تقریب میں اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ پارٹی کے نوجوان رہنما بلاول بھٹو زرداری کیلئے انہیں اپنی جانوں کا نذرانہ بھی دینا پڑا تو دریغ نہ کریں گے۔ تقریب کے مہمان خصوصی پی وائی او کے چیئرمین یوکے و یورپ اظہر بڑالوی تھے جبکہ صدارت شہزاد کاظمی نے کی۔ اظہر بڑالوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم بھٹوز کے سپاہی ہیں انہوں نے کہاکہ آج یورپ بھر میں پی پی کے جیالے شہید جمہوریت کی برسی عقیدت و احترام کے ساتھ منا رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کارکن شہزاد کاظمی کی قیادت میں ایک مٹھی کی متحد رہیں۔ انہوں نے کہاکہ جو جعلی لیڈر بنے ہوئے ہیں ہم ان کو باور کرانا چاہتے ہیں کہ ہم متحد ہیں۔ کوآرڈینیٹر پی وائی برطانیہ سید شہزاد کاظمی نے کہا اکہ ان کی اور ان کے خاندان کی پاکستان پیپلز پارٹی کیلئے جدوجہد کئی دہائیوں پر مشتمل ہے۔ پی وائی او کے دو عہدیدار اسے ٹو مین آرمی بنا کر نوجوانوں کی صلاحیتوں زنگ آلودہ نہ کریں۔ انہوں نے کہاکہ ہم بلاول بھٹو، محترمہ فریال تالپور کی قیادت میں متحد ہیں اور پی وائی او کے پلیٹ فارم سے جمہوریت کے تسلسل کیلئے جدوجہد کرتے رہیں گے۔ چیف کوآرڈینیٹر پی وائی یورپ چوہدری غالب رضا ایڈووکیٹ نے زور دیا کہ تمام عہدیدار اور کارکن کوآرڈینیٹر برطانیہ سید شہزاد کاظمی کے ہاتھ مضبوط کریں اور ان کا جو مقام اور مرتبہ ہے وہ ان کو دیں۔ سینئر وائس چئیرمین برطانیہ شہزاد انجم نے بھی پی وائی او کے تمام کارکنان سی مل جل کر باہمی اتفاق سے رہنے اور سینئرز کے احترام پر زور دیا۔ انہوں نے کہا ہمیں یہ کبھی نہیں بھولنا چاہئے کی بی بی ایک مقصد کی خاطر شہید ہوئیں ہمیں اس مقصد کی تکمیل کرنی ہے۔ تقریب میں چوہدری منور گجر، چوہدری غضنفر علی‘ شاہد چوہان، سید صفدر شاہ، امتیاز چوہدری، چوہدری فریاد، چوہدری چشتی تاج‘ سرپرست اعلیٰ پی وائی او برطانیہ حسیب بٹ اور دیگر نے شرکت کی جبکہ نظامت خواجہ عدنان بٹ نے کی۔