مقبول خبریں
برطانوی حکومت مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے:ایم پی جیوڈتھ کمنز
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جس نے جمہوریت کی خاطر جانوں کے نذرانے پیش کئے: حسن بخاری
نوٹنگھم ... پاکستان پیپلزپارٹی نے پہلی مرتبہ پاکستان کے عوام کو ان کے حقوق عزت نفس اور اہمیت کا احساس دیا اور 1971 کے الیکشن میں پاکستان سے جاگیردارانہ، سرمایہ دارانہ اور مذہبی سیاست کو مسترد کرکے عوام کو جمہوری سیاست اور ان کے حقوق کا مشورہ دیا۔ پیپلز پارٹی کے خلاف اسٹیبلشمنٹ اور خاص طور پر فوجی حکمرانوں نے ظلم اور تشدد کی انتہا کردی۔ کارکنوں اور رہنماؤں کو چن چن کر کوڑے مارے گئے جھوٹے اور بے بنیار مقدمے قائم کئے گئے اور پارٹی کی قیادت پر کرپشن اور بدعنوانیوں کے غلط الزامات لگائے گئے اور دائیں بازو کے میڈیا اور سیاسی قوتوں نے پارٹی قیادت کے خلاف جھوٹ اور بدنیتی کی انتہا کردی۔ لیکن پاکستان کے عوام نے ان جھوٹے اور غلط پراپیگنڈوں کو مسترد کیا اور پیپلز پارٹی کو اپنے زیادہ سے زیادہ ووٹ دے کر کامیاب کیا۔ ان خیالات کا اظہار برطانیہ میں پیپلز پارٹی کے صدر حسن بخاری نے سابق وزیراعظم پاکستان محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی برسی کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا گزشتہ الیکشن میں ایک بڑی اور منظم سازش کے تحت پیپلز پارٹی کو شکست سے دوچار کر دیا گیا حالانکہ پیپلز پارٹی پاکستان کی واحد جماعت ہے جس نے پاکستان میں جمہوریت عوام کے حقوق اور غریب عوام کی زندگیوں کو تبدیل کرنے اور ملک کو ترقی خوشحالی اور روشن مستقبل کی جانب گامزن کرنے کیلئے بڑھ چڑھ کر جدوجہد کی ہے اور جانوں کے نذرانے پیش کئے۔ انہوں نے بلاول بھٹو کی حالیہ تقریر کو شاندار الفاظ میں سراہتے اور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو نے اپنے شہید نانا سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو اور اپنی والدہ شہید بی بی کی یاد تازہ کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ دہشت گردوں سے مذاکرات محض ایک ڈھکوسلہ اور اصل ایشو سے توجہ ہٹانے کیلئے ہیں مذاکرات صرف ان سے ہو سکتے ہیں جو پاکستان کا آئین اور قانون مانتے ہیں۔ حسن بخاری نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ شریک چیئرپرسن آصف علی زرداری، چیئرمین بلاول بھٹو اور مرکزی قائدین کی قیادت میں برطانیہ اور یورپ میں اپنا بھرپور اور روایتی کردار جاری رکھے گی اور پاکستان میں جمہوریت اور عوام کے خلاف ہونے والی ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی۔ یوکے پارٹی کے جنرل سیکرٹری طارق ایوب نے کہا کہ شہید بی بی کے یوم شہادت کے موقع پر آج ہم اس عہد کی تجدید کر رہے ہیں کہ بلاول بھٹو کی قیادت میں قوم انشاء اللہ اپنی فیصلہ کن جدوجہد جاری رکھے گی ۔ پیپلز پارٹی برطانیہ کے بانی رہنما سردار عبدالرحمن خان نے کہاکہ جس طرح ماضی میں کوئی سازش کوئی تشدد اور انتقام پیپلز پارٹی کو اپنے مشن سے نہیں ہٹا سکا اسی طرح اب بھی انشااللہ پیپلز پارٹی ہر آزمائش اور امتحان میں پورا اترے گی۔ تقریب کی نظامت پی پی یوکے ڈپٹی جنرل سیکرٹری ابرار میر نے کی۔ انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کی تاریخی جدوجہد اور قربانیوں پر روشنی ڈالی، پیپلز پارٹی کے سینئر رہنمااور کلچرل ونگ کے انچارج خادم حسین ناصر نے کہاکہ ہر جیالا آج بھی اس جذبے سے سرشار اور مکمل جدوجہد کیلئے تیار ہے۔ دیگر مقررین میں راجہ امجد، سہیل اقبال وفا، مہربان ملک، اشفاق راجہ، چوہدری عارف کیروی، چوہدری واجد علی برکی، چوہدری محمد امین میاں محمد سلیم، چوہدری محمد سلیم اور چوہدری عبدالقیوم شامل تھے جبکہ راجہ محمد جاوید، ابوزرعابد، راجہ محمد اعظم، مسعود احمد رانا، ہارون اعظم ، چوہدری رضوان علی، راجہ محمد اعظم لوٹن اور دیگر رہنماؤں نے بھی محترمہ بے نظیر بھٹو کے یوم شہادت پر انہیں شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔