مقبول خبریں
سیرت النبیؐ کے پیغام کو دنیا بھر میں پہنچانے کے لئے میڈیا کا کردار اہم ہے:پیر ابو احمد
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
انصاف پسند کشمیر دوست ایل او سی پر دیوار بنانے کا بھارتی خواب پورا نہ ہونے دینگے: جارج گیلوے
بریڈفورڈ ... کنٹرول لائن پر دیوار بناکر ریاست جموں وکشمیر کو تقسیم کرنے کی سازش کی جارہی ہے جسے دنیا بھر میں پھیلے کشمیری اور انصاف پسند کشمیر دوست کبھی قبول نہیں کریں گے۔ان خیالات کااظہار برطانوی رسپیکٹ پارٹی کے لیڈر اور بریڈفورڈ ویسٹ سے ممبر پارلیمنٹ جارج گیلوے نے جموں وکشمیر تحریک حق خودارادیت یورپ کے زیر اہتمام بریڈ فورڈ ویسٹ کے حلقے میں دستخطی مہم شروع کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سابق لارڈ میئر محمد عجیب CBEوزیراعظم آزاد کشمیر کے مشیر سردار عبدالرحمن خان، تحریک انصاف یارکشائر کے سابق صدر آصف خان، سیکرٹری جنرل شرجیل ملک، تعظم سوینر، تحریک حق خودارادیت نارتھ ویسٹ کے قائمقام چیئرمین امجد حسین مغل، کنزرویٹو پارٹی بریڈفورڈ عبدالقیوم، کشمیری رہنما ڈاکٹرمحمد اقبال، مسلم کانفرنس رہنما حاجی محمد نجیب، بریڈ فورڈ مسلم وومن فورم کی چیئرپرسن صبیحہ خان، لیبر پارٹی بریڈفورڈ ایسٹ کی کمپین کوآرڈینیٹر اور تحریک کے شعبہ خواتین کی سیکرٹری مریم علی، صوبیر علی ، کلثوم اختر ، شازیہ اقبال، آسیہ بانو کے علاوہ حاجی محبوب حسین، غلام مصطفی ، حاجی محمد اقبال، حاجی منظور حسین سمیت متعدد نوجوانوں اور خواتین نے شرکت کرکے تحریک کے پروگرام میں معاونت کا اعادہ کیا۔ اس موقع پر خصوصی طورپر رسپیکٹ پارٹی کے مقامی چیئرمین ارشد علی نے تحریک کے رہنمائوں کو اپنی جماعت کی طرف سے خصوصی معاونت کو یقین دہانی کراتے ہوئے کشمیری جدوجہد میں خصوصی کردار ادا کرنے کا اعلان کیا۔ تحریک چیئرمین راجہ نجابت حسین نے اپنے استقبالیہ خطاب میں ممبر پارلیمنٹ کو بریف کرتے ہوئے کہا کہ بے شک جارج گیلوے نے بحیثیت لیبرممبر پارلیمنٹ ماضی میں مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے میں نہایت اہم اور خصوصی کردار ادا کیا ہے۔ ممبر پارلیمنٹ جارج گیلوے نے اپنے تفصیلی خطاب میں کہا کہ وہ نہ صرف آج اپنے حلقہ کے عوام کی موجودگی میں کشمیر پٹیشن پر دستخط کرکے اس مہم میں بھرپور معاونت کااعلان کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پٹیشن کوجس انداز میں فیونا میکٹیگرٹ MPنے ڈرافٹ کیا ہے اور ملک بھر میں راجہ نجابت حسین کی ٹیم دیگر ممبران پارلیمنٹ اور کشمیریوں سے معاونت لے رہی ہے اسے جلدازجلد ایک لاکھ کا ٹارگٹ پورا کرکے مسئلہ کشمیر پر 3گھنٹے کی بحث ممنوع کرواکر برطانیہ میں مسئلہ کشمیر بڑے اچھے انداز میں اجاگر ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کشمیریوں سے اپیل کی کہ وہ بلا امتیاز سیاسی وابستگی برطانیہ بھر میں اس مہم کا حصہ بنیں اور مسئلہ کشمیر کو مسئلہ فلسطین کی طرح عوام تک لے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ بے شک بھارت کا عالمی امیج پاکستان سے بہتر ہے مگر کشمیر کا مسئلہ عالمی سطح پر طے شدہ اصولوں کے مطابق حل کروانے کا وعدہ بھارت نے اقوام متحدہ کے سامنے کیا ہوا ہے۔ ان کے وزیراعظم نہرو نے بھی عالمی برادری اور کشمیریوں سے استصواب رائے کا وعدہ کیا تھا اور پھر آج مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی 7لاکھ فوج کی موجودگی بھی بھارت کا کیس عالمی سطح پر بہت کمزور ہے۔ کشمیری عوام نے برطانیہ میں جس کشمیر پٹیشن پر دستخطی مہم شروع کی ہے اس کے الفاظ کے چنائو میں نہایت عمدہ سیاسی وسفارتی بصیرت کا مظاہرہ کیا گیا ہے جس کی وجہ سے اگر برطانوی پارلیمنٹ میں بحث ہوتی ہے تو کوئی بھی ذی شعورممبر پارلیمنٹ بھارت کے موقف کی حمایت نہیں کرسکے گا۔ اس موقع پر ملک رحمت اعوان سمیت تحریک تحفظ ناموس رسالت کے رہنمائوں نے جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت یورپ کے عہدیداروں کو اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے اپنے تجربات سے دستخط مہم کو کامیاب کرانے کا اعلان کیا۔