مقبول خبریں
پاکستان کا دورہ انتہائی کامیاب رہا ،ممبر برطانوی پارلیمنٹ ٹونی لائیڈ و دیگر کی پریس کانفرنس
مشتاق لاشاری سی بی ای کا پورٹریٹ کونسل ہال میں لگا نے کی تقریب، بیگم صنم بھٹو نے نقاب کشائی کی
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
اقبال کی شاعری کا ماخذ قرآن ہے..نجی زندگی میں انکے نظریات و افکار کواپنایا جائے
لوٹن .... اقبال ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام ’ایک شام اقبال کے نام‘ کا انعقاد کیا گیا جس میں اقبال ٹرسٹ کے بانی گورنمنٹ ڈگری کالج میر پور کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر محمد عارف خان نے شاعر مشرق کی شاعری ان کی عملی زندگی نظریہ پاکستان اور پاکستان اور کشمیر کے موجودہ حالات پرروشنی ڈالتے ہوئے کہا آج کے دور میں نا امیدی، مایوسی اور زوال ہماری پوری سماجی ریاستی اور بین الاقوامی حرکت رفتارے عیاں ہے اور ان مایوسی نا امیدی اور زوال کو روکنا اور بدلنا نصب العین اور چلینج بھی ہے اس صورتحال کو بدلنے کیلئے ہمیں تازہ فکر تازو قوت تازہ حکمت عملی کی اشد ضرورت ہے۔ پروفیسر مسعود ہزاروی نے کہا شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کو خراج عقیدت پیش کرنے کا طریقہ یہی ہے ان کی تصانیف کو پڑھا اور سمجھا جائے آج اداروں میں ان کی تصانیف پڑھائی جاتی ہیں مگر نجی زندگی ہی ہم نے اقبال کے نظریات و افکار کو نہیں اپنایا۔ انہوں نے کہا اقبال کی شاعری کا ماخذ قرآن و حدیث ہے۔ کونسلر راجہ الیاس خان نے شاعر مشرق کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا یہ اقبال کا دو قومی نظریہ ہے کہ جس نے تقسیم برصغیر کے وقت مسلمانوں کو محترک اور قائد اعظم محمد علی جناح کی قیادت میں مسلمانوں کو ایک عظیم ممالک پاکستان کی ریاست نصیب ہوئی آج پسماندہ پاکستان کو بچانا ہمارے لئے ایک چیلنج ہے۔ تقریب میں سابق میئر،کو نسلر محمد ریاض بٹ، ڈپٹی میئر محمد فاضل ضیاء، پروفیسر لیاقت عثمان، شاعر طارق بٹ، سابق ڈپٹی میئر چوہدری محمد ایوب ایڈوکیٹ، کونسلر طاہر ملک، شیراز ایڈووکیٹ، مسلم کانفرنس برطانیہ کے صدر محمد بشیر رٹوی، پروفیسر مختار بٹ، راجہ محمد شیر ایڈووکیٹ، چئرمین ہیومن رائٹس آف جموں کشمیر، سابق کونسلر ملک شیر آزاد ملک، سید مقصود حسین شاہ، پروفیسر ممتاز چوہدری، راجہ زبیر کیانی، ماسٹر راجہ نثار و دیگر کمیونٹی نے کثیر تعداد میں شرکت کی تقریب میں سٹیج سیکرٹری کے فرائض پروفیسر راجہ راشد خان نے ادا کئے، تلاوت کا آغاز قاری محمد یوسف نے کیا، تقریب کے اختتام پر میر پور کالج کے پرنسپل اینڈ شعبہ اقبالیات کے بانی پروفیسر ڈاکٹر محمد عارف خان کو ان کی خدمات کے عوض ایک خوبصورت شیلڈ دی گئی..