مقبول خبریں
اولڈہم کے نوجوانوں کی طرف سے روح پرور محفل، پیر ابو احمد مقصود مدنی کی خصوصی شرکت
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
کمیونٹی تھنک ٹینک کاروان فکر کے نئے عہدیداران کا اعلان، طحہٰ قریشی ایم بی ای صدر منتخب
لندن ...ٹیکنالوجی کے جدید دور میں غور و فکر ہی اقوام کی بقا اور سلامتی کا ضامن ہے بحیثیت مسلمان دین اسلام بھی غور و فکر کی شدت سے تلقین کرتا ہے مگر افسوس کہ ترقی کے اس سنہری اصول کو ہم نے یکسر اپنی زندگیوں سے علیحدہ کر دیا۔ کاروان فکر برطانیہ ایسے میں اپنی کمیونٹی کیلئے وہ پلیٹ فارم مہیا کرتی ہے جہاں سے ناصرف ہم مسائل کی نشاندہی کرتے ہیں بلکہ ان کے حل کی تجاویز بھی زیر بحث لاتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین کاروان فکر شاکر قریشی نے نئے عہدیداران کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں کاروان فکر برطانیہ کی نئی کابینہ 2014/15ء کا اعلان بھی کیا گیا۔ کابینہ میں جن لوگوں نے کاروان فکر کے اغراض و مقاصد کے پیش نظر اپنی خدمات کا اعلان کیا اور جو عہدے ان کو تفویض کئے گئے ان کے مطابق صدر کاروان فکر طحہٰ قریشی ایم بی ای، سینئر نائب صدر مظہر الٰہی، پروفیسر شاہد اقبال، بیرسٹر افضل قریشی اور عدنان ملک کاروان کے نائب صدر ہوں گے۔ نثار گلشن انفارمیشن سیکرٹری جبکہ عثمان خان جوائنٹ سیکرٹری اور نتاشا شیخ ویمن ونگ کی کوآرڈینیٹر اور طاہر صدیقی فنانس سیکرٹری ہوں گے۔کونسلر افضل اکرم معروف سیاساتدان، سماجی رہنما اور بزنس مین ہیں۔ کاروان فکر برطانیہ کے یوتھ ونگ کے کوآرڈینیٹر بدستور علی معین نوازش ہوں گے۔ تنظیم کے قانونی معاملات کو دیکھنے کے لئے اسلم شیخ ایڈووکیٹ لیگل ونگ کے کوآرڈینیٹر ہوں گے جبکہ آئی ٹی ونگ اور سپورٹس کی تشکیل کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کا باقاعدہ اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ دوران اجلاس شاکر قریشی نے تنظیم کی نئی کابینہ کا مکمل تعارف پیش کیا جبکہ کاروان فکر کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی۔ اجلاس کے دوران بحث میں طحہٰ قریشی صدر نے اس بات کی حمایت کی کہ تنظیم کے بانی چیئرمین شاکر قریشی ہیں اور شاکر قریشی نے ان تھک محنت کرکے کاروان فکر کا سوسائٹی میں اہم مقام حاصل کیا ہے۔ اس موقع پر شاکر قریشی چیئرمین نے کہا کہ وہ جلد پاکستان اور برطانیہ کے بڑے شہروں میں کاروان فکر کے کوآرڈینیٹر کے نام سامنے لائیں گے۔اس موقع پر تنظیم کو موثر طور پر چلانے کیلئے فنڈ ریزنگ کے مختلف پہلوئوں پر بھی غور کیا گیا۔ کمیونٹی کی سرکردہ شخصیت لارڈ نذیر احمد بدستور کاروان فکر کے چیئرمین ہونگے۔