مقبول خبریں
ن لیگ برطانیہ و یورپ کا نواز شریف،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزائیں معطل ہونے پر اظہار تشکر
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
برٹش پاکستانیوں نے برطانیہ میں اپنی خداداد صلاحیتوں سےمنفرد مقام حاصل کیا:چوہدری عبدالرزاق
سلاؤ ...برطانیہ کے دورے پر آئے سابق میئر میونسپل کارپوریشن میرپور چوہدری عبدالرزاق نے کونسلر کمشنر کیبنٹ چوہدری شریف کی طرف سے اپنے اعزاز میں منعقدہ دعوت استقبالیہ سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلاشبہ برٹش پاکستانیوں اور کشمیریوں نے برطانیہ میں اپنی خداداد صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے خلوص نیت کے ساتھ محنت، جدوجہد کے ساتھ نمایاں منفرد مقام حاصل کیا ہے۔ اس میں بجاطور پر برطانوی عوام اور اداروں نے بھی ہر سطح پر ہماری کمیونٹی کی صدر اور حوصلہ افزائی کی۔ تقریب کی صدارت مقامی لیبر رکن پارلیمنٹ فیونا میک ٹیگرٹ نے کی۔ جبکہ سٹیج پر لیڈر آف دی کونسل کونسلر راب انڈروسن، ڈپٹی لیڈر کونسلر جیمس، آزاد کشمیر کے سابق وزیر ترقیات اطلاعات محمود ریاض، محمد رمضان چغتائی، ڈپٹی میئر کونسلر چوہدری شفیق احمد، سابق میئر بل سنگھ، کونسلر کمشنر سہیل منور، میزبان کونسلر کمشنر چوہدری محمد شریف موجود تھے۔ تقریب سے مذید خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی چوہدری عبدالرزاق نے کہا کہ سلاؤ میں برٹش پاکستانیوں اور کشمیریوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ یہ ان کی خوش قسمتی ہے کہ انہیں متحرک باصلاحیت ممبر پارلیمنٹ فیونا میک ٹیگرٹ کی صورت میں میسر ہے۔ سابق میئر چوہدری عبدالرزاق نے کہا کہ برطانیہ ہمارا دوسرا گھر ہے۔ انہوں نے ایم پی فیونا میک ٹیگرٹ سمیت لیڈر آف ری کونسل اور دیگر کونسلروں کو دورہ میرپور کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرلی۔ لیبر ایم پی فیونا میک ٹیگرٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج دنیا ایک گلوبل ولیج بن چکی ہے۔ قوموں اور ملکوں کی ترقی اور خوشحالی کے لئے مل کر کام کرنا ہوگا۔ سلاؤ برطانیہ کا ایک منفرد شہر ہے جہاں پر تمام کمیونٹیز کے آپس میں بہترین دوستانہ تعلقات ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ لیبر حکومت آئندہ الیکشن میں کامیابی حاصل کرکے انرجی بلوں کو کم از کم دو سال تک منجمد کردے گی۔ تقریب سے محمد رمضان چغتائی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ میں ہماری کمیونٹی نے ہر شعبہ زندگی میں نمایاں کامیابیاں حاصل کرکے ثابت کیا ہے کہ پاکستانی باصلاحیت قوم ہے۔ تقریب سے آزاد کشمیر کے سابق وزیر اطلاعات محمود ریاض نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ میں مقیم برٹش پاکستانیوں اور کشمیریوں نے نہ صرف برطانوی سیاست میں منفرد مقام حاصل کیا، بلکہ پاکستان اور آزاد کشمیر کی سیاسی جماعتوں کے پلیٹ فارم سے پاکستان کا برطانیہ میں مثبت امیج اجاگر کیا۔ ڈپٹی میئر کونسلر چوہدری شفیع نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ برطانوی سیاست میں لیبر پارٹی ہی وہ واحد سیاسی جماعت ہے جس نے سیاست کو مہذب رنگ و نسل کو بالائے طاق رکھتے ہوئے کمیونٹی کے تمام طبقات کو میرٹ پر اہمیت دی۔ میزبان کونسلر کمشنر چوہدری شریف نے خطاب کرتے ہوئے تمام مہمانوں بالخصوص سابق میئر چوہدری عبدالرزاق ایم پی فیونا میک ٹیگرٹ، محمد رمضان چغتائی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے سلاؤ آمد پر خوش آمدید کیا۔ انہوں نے کہا کہ سابق میئر چوہدری عبدالرزاق نے ہمیشہ سلاؤ میں کمیونٹی کے حوصلے بلند کئے۔ تقریب سے کونسلر چوہدری نذر، کونسلر ست پال ، کونسلر صوفی راسب، سابق صدر، پی ڈبلیو اے چوہدری صدیق، مشیر اطلاعات اورنگ زیب چوہدری، چوہدری افضل، لیبر پارٹی سلاؤ کے سیکرٹری جنرل ظفر عجائب، سابق کونسلر نذر لودھی، چوہدری شکیل، اشفاق چوہدری، پرویز اختر کونسلر جیمس سمیت دیگر نے بھی اظہار خیال کیا اور کہا کہ سلاؤ کے بہت سے کونسلروں کی کامیابی میں ان کا نمایاں کردار ہے۔ کمشنر کونسلر سہیل منور نے کہا کہ وہ مسلم فرینڈز آف لیبر کے پلیٹ فارم سے لیبر پارٹی کی حمایت کے لئے مزید ترجیحی بنیادوں پر کام کا آغاز کریں گے۔ کونسلر راب انڈروسن نے کہا کہ سلاؤ کے عوام نے ہمیشہ لیبر کو پارٹی میں اعتماد کرکے ہمیں نئی ہمت اور حوصلہ دیا، سابق میئر بل سنگھ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب ایک کمیونٹی کی طرح ہیں اور ہماری سیاسی جماعت لیبر پارٹی ہے۔